قومی خبریں

راہل گاندھی کہاں تھے؟ کانگریس نے ویڈیو کے ذریعے دیا ناقدین کو جواب

کانگریس نے راہل گاندھی سے ان کی موجودگی کے بارے میں سوال کرنے والوں کو خاموش کرانے کے لئے ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ راہل ہر جگہ موجود رہتے ہیں، لہذا ان سے سوال پوچھا جانا مناسب نہیں

راہل گاندھی، تصویر قومی آواز، ویپن
راہل گاندھی، تصویر قومی آواز، ویپن 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق راہل گاندھی کے ناقدین اکثر یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ اہم واقعات کے وقت راہل گاندھی غائب رہتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں جب بھی کسی کے ساتھ ظلم ہوا ہے راہل گاندھی اس کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی سے ان کی موجودگی کے بارے میں سوال کرنے والوں کو خاموش کرانے کے لئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ تقریباً 2.50 منٹ کی ویڈیو میں پارٹی نے کہا ملک میں ایک ایسا طبقہ ہے جو حکومت مخالف نظر تو آتا ہے لیکن سوال بالخصوص راہل گاندھی سے پوچھتا ہے۔"

Published: undefined

ویڈیو میں ایسے متعدد واقعات دکھائے گئے ہیں جن میں کسی نہ کسی شخص یا طبقہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور راہل گاندھی مظلوم کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں یا متاثرین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں بھٹہ پارسل کی تصویریں ہیں جہاں راہل نے حصول اراضی قانون کے حوالہ سے اس وقت کی اتر پردیش حکومت کے خلاف محاذ کھولا تھا۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی ہاتھرس، دھاراوی اور لکھیم پور کھیری میں بھی متاثرین سے ملاقات کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں راہل گاندھی کو کئی احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دراصل، جہانگیر پوری میں تشدد کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کی عدم موجودگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ راہل سے سوال کیوں کیا جا رہا ہے جبکہ سوال حکومت سے پوچھا جانا چاہیے۔

Published: undefined

کانگریس کے سوشل میڈیا سربراہ روہن گپتا نے کہا کہ یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی کہیں نہیں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ہر جگہ ہیں۔ کورونا کے دوران بھی وہ یہیں تھے۔ اس لیے لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined