قومی خبریں

’اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک کو کیا پیغام جائے گا‘ اوم برلا کی ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت

اوم برلا نے کہا کہ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ کم از کم ماسک پہنیں۔ کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک میں کیا پیغام جائے گا؟

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کے روز ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ممبروں سے کووڈ۔ 19 سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوامی نمائندے انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک میں منفی پیغام جائے گا۔

Published: undefined

وقفہ سوال کے دوران حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ لئے ہوئے ایوان کے وسط میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس پر اوم برلا نے کہا کہ "ممبران! کووڈ انفیکشن اور ویکسین کے اہم معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ ہندوستان میں ویکسین کی کیا صورت حال ہے۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ کم سے کم ماسک پہنیں۔ کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اگر آپ خود انفیکشن پھیلائیں گے تو ملک میں کیا پیغام جائے گا؟

Published: undefined

اس وقت وزیر صحت من سکھ مانڈویا کووڈ۔19 سے متعلق ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اسپیکر نے نعرے بازی کر رہے ممبروں سے کہا کہ "آپ عوامی نمائندے ہیں، آپ لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کووڈ کے بارے میں بات چیت کرنے، ویکسینیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ بحث نہیں کرنا چاہتے۔ ماسک کھول کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پلے کارڈ نکال رہے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ کووڈ سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے منتخب قائدین سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن ارکین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر معاملے پر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ تاہم ان کے الفاظ کا ممبران پر کوئی اثر نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined