قومی خبریں

’مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘، عید کی نماز کے بعد ممتا بنرجی کا لوگوں سے خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ ہندوستان اور بنگال خوشحال ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کولکاتہ میں ریڈ روڈ پر پر عید الفطر کی نماز کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے نام ایس آئی آر سے ہٹائے جا رہے ہیں اور اس مسئلہ کو لے کر وہ کولکاتہ سے لے کر دہلی تک گئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ آف انڈیا تک اس معاملے کو اٹھایا ہے، تاکہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

Published: undefined

خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ بنگال کے ہر انسان کے ساتھ کھڑی ہیں، خواہ وہ کسی بھی ذات، مذہب یا برادری کا ہو۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس لڑائی کو آگے بھی جاری رکھیں گی اور کسی کو بھی لوگوں کے حقوق صلب نہیں کرنے دیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم مودی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم مودی جی کو اپنے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت بنگال کی حکومت کو زبردستی کنٹرول کرنا چاہتی ہے اور ریاست میں صدر راج نافذ کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت ڈرنے والی نہیں ہے۔ جو ڈرتے ہیں وہ ہار جاتے ہیں اور جو لڑتے ہیں وی زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ابھی اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی ہر حال میں لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ڈٹی رہے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی غنڈوں اور چوروں کی پارٹی ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کچھ لوگ پیسے لے کر ووٹ تقسیم کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو عوام پہچان چکی ہے۔ انہوں نے ایک کہاوت بھی کہی کہ ’مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے‘۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ ہندوستان اور بنگال خوشحال ہوں۔ مغربی بنگال کو نشانہ بنانے والوں کو جہنم میں جانا چاہیے۔ خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی ارادہ ہے،بی جے پی کو ہٹانا اور ملک کو بچانا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined