
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، تصویر @INCDelhi
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 فروری کو ہونے والے میونسپل انتخابات میں نفرت کی سیاست کو مسترد کردیں۔ پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا اور اس پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی اے آئی ایم آئی ایم کے صدراسد الدین اویسی جیسے لیڈروں کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے ’سیاسی ڈراؤنا‘ بنا کر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اسد الدین اویسی کو لے کر پاگل ہے۔ وہ بھگوان رام کا نام لینے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ہر روز اسد الدین اویسی کا نام لیتے ہیں۔ اسد الدین اویسی ہی ان کی سیاسی لائف لائن ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ اگر بی جے پی کو اسدالدین اویسی اتنے ہی ’خطرناک‘ لگتے ہیں تو پھر مرکز میں اقتدار میں رہتے ہوئے وہ انہیں کنٹرول کیوں نہیں کرپارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بھی جمہوریت میں ایک سیاسی پارٹی ہے، اس نے گجرات، اتر پردیش، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں الیکشن لڑے ہیں، آخر کب تک ان کا بھوت دکھا کر ووٹ مانگتے رہیں گے؟ کانگریس لیڈر نے اسے بی جے پی کے سیاسی دیوالیہ پن کا ثبوت قرار دیا۔
Published: undefined
محبوب نگر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بی جے پی کے ریاستی صدرکی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے نام پر ووٹ مانگنے کی تنقید کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے نریندر مودی انتخابی مہم کے لیے محبوب نگرآئے تھے اور پلامورو-رنگاریڈی پروجیکٹ کو قومی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا جسے وزیراعظم بننے کی 3 میعاد کے بعد بھی پورا نہیں کیا گیا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ایم مودی کے نام پرنعرے لگانے پر سخت اعتراض کیا اور پوچھا کہ ’’مودی کا بلدیاتی انتخابات سے کیا لینا دینا ہے‘‘۔ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ 12 سال سے مرکز میں برسراقتدار رہنے کے باوجود بی جے پی نے تلنگانہ کے لیے ایک بھی پروجیکٹ کو منظوری نہیں دی ہے، اس کے باوجود اس کے قائدین وزیراعظم مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے منظور شدہ آئی ٹی انویسٹمنٹ ریجن (آئی ٹی آئی آر) پراجیکٹ کو منسوخ کر دیا گیا ۔ سیمی کنڈکٹر پروجیکٹ کو بھی دباؤ کے ذریعے تلنگانہ سے آندھرا پردیش منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بی جے پی پر جنوبی ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ مرکزی حکومت کو دیئے گئے ہر ایک روپئے کے بدلے صرف 42 پیسے پاتا ہے۔ کرناٹک کو 16 پیسے، تمل ناڈو کو 26 پیسے اور کیرالہ کو 49 پیسے ملتے ہیں، جب کہ بہار کو ہرایک روپئے کے بدلے 6.16 روپے، مدھیہ پردیش کو 2.09 روپے اور اتر پردیش کو 2.90 روپے ملتے ہیں۔ ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ تلنگانہ سے آنے والے مرکزی وزراء جی کشن ریڈی اور بندی سنجے کمار نے ریاست کے ساتھ ہو رہی اس ناانصافی پر کبھی آواز کیوں نہیں اٹھائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined