قومی خبریں

مغربی بنگال: پنچایت انتخاب میں کھڑے امیدوار کے گھر میں زوردار بم دھماکہ، اڑ گئی چھت

جمعہ کی صبح ہوئے اس دھماکہ کی آواز سے پورا علاقہ دہل گیا، ٹن کے مکان کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا، جب تک مقامی باشندے علاقے میں پہنچے تب تک دھماکہ میں زخمی افراد وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔

دھماکہ کی علامتی تصویر/ ٹوئٹر
دھماکہ کی علامتی تصویر/ ٹوئٹر 

مغربی بنگال کے مشرقی میدنی پور کے پوٹاشپور میں ایک آزاد امیدوار کے گھر پر زوردار بم دھماکہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ گھر کی چھت اڑ گئی۔ ابھی تک یہ جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے کہ دھماکہ میں کسی کی موت ہوئی ہے یا نہیں، یا پھر کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس درمیان امیدوار کے فرار ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

بم دھماکہ کی خبر ملنے کے بعد پولیس وہاں پہنچی، لیکن مقامی باشندوں نے پولیس کو گھیر کر احتجاجی مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں نے ’گو بیک‘ (واپس جاؤ) کا نعرہ بھی لگانا شروع کر دیا۔ اس درمیان پولیس نے پٹاشپور علاقہ میں اپنی گشت بڑھا دی ہے اور جائے حادثہ پر کثیر تعداد میں پولیس ٹیم پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹاشپور کے پالپاڑا میں جمعہ کی صبح یہ دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کی آواز سے پورا علاقہ دہل گیا۔ ٹن کے مکان کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔ جب تک مقامی باشندے علاقے میں پہنچے، تب تک اس دھماکہ میں زخمی افراد وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔ الزام ہے کہ گھر میں بم رکھے ہوئے تھے جو کہ اچانک پھٹ گیا۔ فی الحال پولیس علاقے سے دھماکہ کے نمونے اکٹھے کر رہی ہے۔ ساتھ ہی آزاد امیدوار کی تلاشی بھی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined