قومی خبریں

مغربی بنگال انتخابات: نندی گرام میں پولنگ سے قبل دفعہ 144 نافذ

الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل نندی گرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، یہاں سے ممتا بنرجی کے خلاف ان کے سابق معاون سویندو ادھیکاری انتخاب لڑ رہے ہیں

نندی گرام میں ممتا بنرجی کا مارچ / تصویر یو این آئی
نندی گرام میں ممتا بنرجی کا مارچ / تصویر یو این آئی 

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل نندی گرام میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نندی گرام میں ممتا بنرجی کے خلاف ان کے سابق معاون سویندو ادھیکاری انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے دسمبر میں ہی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مشرقی مدنی پور ضلع میں ہلدیہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ اونیت پنیا نے منگل کے روز الیکشن کمیشن کی خصوصی ہدایت کے مطابق اور تشدد، امن و امان کی فضا بگاڑنے اور غیر یقینی واقعات کے امکان کے پیش نظر پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ علاوہ میں دفعہ 144 کا اطلاق 30 مارچ کی شام ساڑھے 6 بجے سے 2 اپریل تک رہے گا۔

Published: undefined

حکم نامے کے مطابق پولنگ کے احاطے سے 200 میٹر کے فاصلے پر انتخابی ڈیوٹی پر مامور رہنے والے افراد اور ووٹروں کو چھوڑ کر پانچ یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل مجمع لگانا ممنوع رہے گا۔ اس سے علاوہ پولنگ اسٹیشن کے احاطے کے 100 میٹر کی حدود میں کوئی عام شخص موبائل فون اور وائرلیس سیٹ کا استعمال نہیں کر سکے گا۔

Published: undefined

انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی 24 پرگنہ، مغربی مدنی پور، بانکوڑہ، مشرقی مدنی پور کے 30 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں 171 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 152 امیدوار مرد ہیں جبکہ صرف 19 خواتین ہیں۔ نندی گرام کی سیٹ سب سے اہم ہو گئی ہے۔ یہاں سے ممتا بنرجی اور بی جے پی کے سویندو ادھیکاری مقابلہ کر رہے ہیں۔ سویندو نے دعویٰ کیا تھا کہ یہاں سے انہوں نے اگر 50 ہزار سے زاید ووٹوں سے انتخاب نہیں جیتا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ ادھر، ممتا بنرجی بھی اپنی جیت کے لئے پر اعتماد ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined