قومی خبریں

’سکھ فار جسٹس‘ کے خلاف مرکز کی سخت کارروائی، ویب سائٹ، ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک

وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے بیرون ممالک پر مبنی ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی‘ کی ایپ، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

پنجاب اسمبلی انتخاب 2022 کے ختم ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کی منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کی ہے۔ وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے بیرون ممالک پر مبنی ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی‘ کی ایپ، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

Published: 22 Feb 2022, 10:40 PM IST

پنجاب میں اسمبلی انتخاب کے دوران مبینہ طور پر عوامی نظام بگاڑنے کے لیے ایک آن لائن اسٹیج کا استعمال کرنے کی کوشش کے سلسلے میں منگل کو مرکزی حکومت نے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی‘ کے ایپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ پر بھی پابندی عائد کر دی۔ یہ پابندی تنظیم ایس ایف جے سے منسلک ہے۔

Published: 22 Feb 2022, 10:40 PM IST

ایس ایف جے کو غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ 1967 (یو اے پی اے) کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ریاستی اسمبلی انتخاب کے دوران عوامی نظام بگاڑنے کے لیے چینل کے ذریعہ آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی خفیہ جانکاری کی بنیاد پر وزارت نے 18 فروری کو آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایمرجنسی قوتوں کا استعمال کرتے ہوئے ’پنجاب پالیٹکس ٹی وی‘ کے ڈیجیٹل میڈیا اسٹیج پر روک لگا دی۔‘‘

Published: 22 Feb 2022, 10:40 PM IST

حکومت ہند کی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’’یہ اخذ کیا گیا کہ چل رہے انتخاب کے دوران نئے ایپ جاری کیے گئے اور نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنائے گئے۔ حکومت ہند ہندوستان میں مجموعی اطلاعات ماحول کو محفوظ رکھنے کے لیے محتاط اور پرعزم ہے اور ہندوستان کی یکجہتی و سالمیت کو کمزور کرنے کی صلاحیت والے کسی بھی عمل کو ناکام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

Published: 22 Feb 2022, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Feb 2022, 10:40 PM IST