قومی خبریں

موسم کا حال: ملک کی کئی ریاستوں میں بھاری بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

ملک بھر میں بارشوں کے سلسلہ کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں کے حوالے سے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں شدید بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: ملک بھر میں بارشوں کے سلسلہ کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف حصوں کے حوالے سے تازہ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے 12 اگست تک بھاری بارش کا امکان ہے۔ جبکہ راجدھانی دہلی میں آج موسم صاف رہنے کی امید ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج اتر پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ الرٹ کے مطابق ریاست میں بارش کا سلسلہ 11 اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی بہار، مغربی بنگال اور سکم میں اگلے تین دنوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں ندیاں اور نالوں میں طغیانی ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے سلسلے میں دہرادون، ٹہری، پوڑی، نینیتال، چمپاوت، باگیشور اور پتھورا گڑھ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں گرمی اور نمی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 15 اگست کے بعد ہی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جھارکھنڈ، شمالی چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، ساحلی کرناٹک، کیرالہ اور اڈیشہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined