
دہلی میں بارش (فائل)/ تصویر یو این آئی
BHOODEV BHATT
قومی راجدھانی علاقہ کے لوگوں نے درجہ حرارت میں اچانک اضافہ اور پھر شدید دھوپ اورگرمی کے درمیان جمعہ کو غیر معمولی طور پر ابر آلود آسمان دیکھا اور خوشگوار موسم کا نظارہ کیا۔ دریں اثنا ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے قومی راجدھانی کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے، جس میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ ہفتہ (18 اپریل) کو راجدھانی میں موسم خوشگوار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شہر کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
دہلی- این سی آر میں آج کا موسم لوگوں کو راحت دینے والا رہے گا۔ آسمان ابر آلود رہے گا۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہا۔ قومی راجدھانی علاقہ میں 8 فیصد بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ہفتہ کو ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد رہنے کا امکان ہے، وہیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے والی ہیں۔
Published: undefined
درجہ حرارت کے بارے میں بات کی جائے تو دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری کے آس پاس رہے گا جس سے شام کو ٹھنڈک محسوس ہونے والی ہے۔ موجودہ حالات کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین موسمیات نے کہا کہ ابر آلود موسم کی وجہ مغربی راجستھان اور پڑوسی ملک پاکستان کے اوپر طوفانی گردش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے دھول کے ذرات دہلی-این سی آر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس سے ہوا میں دھول کی تہہ بن رہی ہے اور ہوا کا معیار خراب ہو رہا ہے۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق راجستھان کے سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ، چورو اور بیکانیر جیسے علاقوں میں جمعرات کو ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسمی سرگرمی سے دہلی کے موسم پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ جمعہ کی شام اچانک موسم کا مزاج تبدیل ہونے کے بعد راجدھانی موسم کی گڑبڑی کی وجہ سے فضائی خدمات پر اثر پڑا۔ اس دوران کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا وہیں انڈیگو نے مسافروں کو تاخیر اور نظام الاوقات میں تبدیلی کی وارننگ دیتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
Published: undefined
ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انڈیگو نے کہا کہ ہم محفوظ اور ہموار طور سے آپ کو منزل تک پہنچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ مسافروں کو اپنی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعہ پرواز کا اسٹیٹس چیک کرتے رہنا چاہئے۔ ایئر لائن نے مسافروں کو یقین دلایا کہ اس کی ٹیمیں متاثرہ مسافروں کی مدد کر رہی ہیں اور جیسے ہی موسم بہتر ہوگا آپریشن معمول پر آجائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز