قومی خبریں

موسم کا حال: پورا شمالی ہندوستان شدید سردی کے لپیٹ میں، کئی ریاستوں میں بارش کا امکان

پورے شمالی ہند میں سردی کا زور جاری ہے۔ سردی کی لہر اور دھند نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش بھی ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / Getty Images</p></div>

دہلی میں سردی / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: پورے شمالی ہند میں سردی کا زور جاری ہے۔ سردی کی لہر اور دھند نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش بھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں لوگ سردی اور سردی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک ٹرف لائن جنوبی سری لنکا سے شمالی تامل ناڈو کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر طوفانی ہواؤں کا ایک علاقہ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی پنجاب اور اس کے گرد و نواح میں بھی سمندری طوفان دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث موسمی سرگرمیوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں ٹھند کے ساتھ سردی کی لہر جاری ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں سردی کی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے ٹرینیں اور پروازیں مقررہ وقت سے پیچھے چل رہی ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس پورے ہفتے لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یوپی کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ دھند کی وجہ سے لکھنؤ، پریاگ راج اور کانپور سے گزرنے والی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

Published: undefined

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں بہت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سردی سے شدید سردی کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 جنوری کو راجستھان میں ایک یا دو مقامات پر سردی کا دن رہے گا۔

Published: undefined

مغربی ہمالیہ کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش متوقع ہے۔ گوا اور وسطی مہاراشٹر میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں کچھ مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکشدیپ اور جنوبی آندھرا پردیش میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ