قومی خبریں

موسم کا حال: کشمیر میں برف باری اور جنوبی ریاستوں میں بارش، دہلی میں آلودگی برقرار

قومی راجدھانی اور اس کے آس پاس کی ہوا خراب ہو رہی ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق دہلی والوں کو اس ہفتے آلودگی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں آلودگی / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: ملک کے بالائی علاقوں میں آج بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ زیریں علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں کے موسم میں کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ دراصل آج یعنی 23 نومبر کو ایک کمزور ویسٹرن ڈسٹربنس آنے والا ہے۔ اس کا زیادہ تر اثر صرف وسطی اور بالائی علاقوں تک ہی محدود رہے گا جس کی وجہ سے برف باری کا امکان ہے۔

Published: undefined

تازہ ترین ویسٹرن ڈسٹربنس قدر کمزور قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ کچھ وقت کے لیے کمزور حالت میں ہی رہے گا۔ تاہم اس کا زیادہ تر اثر صرف وسطی اور بالائی علاقوں تک ہی محدود رہے گا۔ اس کی وجہ سے مغربی ہمالیائی پہاڑیوں کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی کے موسم میں ان دنوں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ تاہم، یہاں کی ہوا خراب ہوتی جا رہی ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق دہلی والوں کو اس ہفتے آلودگی سے راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں دھند بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں صبح کے وقت دھند موجود رہے گی، جبکہ بعد میں مطلع عام طور پر صاف رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ نوئیڈا کی بات کریں تو یہاں بھی صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ تاہم یہاں کی ہوا میں آلودگی بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

اسکائی میٹ کے مطابق آج تمل ناڈو اور کیرالہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ لکشدیپ اور جنوبی کرناٹک میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش، ساحلی اڈیشہ اور جنوبی چھتیس گڑھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جنوبی کونکن اور گوا کے ساتھ ساتھ جنوبی مدھیہ مہاراشٹر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ہمالیہ پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined