قومی خبریں

موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی سردی، دھند کا زور بھی جاری

ملک کے بیشتر علاقوں، بالخصوص شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ آج یعنی 5 جنوری کو دہلی میں شدید سردی کا دن ہو سکتا ہے، جبکہ کئی ریاستوں میں دھند بھی چھائی ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش/ یو این آئی</p></div>

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش/ یو این آئی

 
Hari Maharjan

نئی دہلی: ان دنوں شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ کئی ریاستوں میں حالات سرد دن اور شدید سردی کے دن کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے الاؤ کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید دھند بھی لوگوں کو پریشان کر سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک سرد دن سے شدید سرد کی صورتحال نظر آئے گی۔ دھند کی بات کریں تو شمال مغربی ہندوستان اور مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے تین دن تک شدید دھند چھائی رہے گی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں آج یعنی 5 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں آج سرد دن کی صورتحال رہے گی۔ دہلی میں 6 جنوری کو بھی سرد دن رہے گا۔

Published: undefined

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں آج شدید دھند چھائی رہے گی۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں آج غازی آباد میں بھی شدید دھند چھائی رہے گی۔

Published: undefined

موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج لکشدیپ، کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ تمل ناڈو، اندرونی کرناٹک، رائلسیما، انڈمان اور نکوبار جزائر کے جنوبی حصوں، آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل، مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، شمالی چھتیس گڑھ، مشرقی اتر پردیش، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined