قومی خبریں

موسم کا حال: بارش کے بعد دہلی-این سی آر میں اگلے 5 دن تک گرمی سے راحت

دہلی-این سی آر میں 31 مئی تک گرمی سے راحت رہے گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق راجدھانی میں اگلے 2 سے 3 دنوں تک اسی طرح کے حالات متوقع ہیں اور 30 مئی تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر</p></div>

دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر

 

نئی دہلی: کئی دنوں کی تیز دھوپ اور گرمی کی لہر کے بعد دہلی کے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ 25 مئی جمعرات کو قومی راجدھانی میں شدید بارش، دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کا عالم رہا۔ دہلی-این سی آر کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسم بدل گیا۔ رات کے وقت بھی موسم دوسرے دنوں کی نسبت سرد تھا۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی-این سی آر میں 31 مئی تک گرمی سے راحت رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے مزید کہا ہے کہ راجدھانی میں اگلے دو سے تین دنوں تک اسی طرح کے حالات متوقع ہیں اور 30 مئی تک گرمی کی لہر کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی ہمالیہ کے علاقے پر ایک فعال مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر اگلے دو سے تین دنوں میں قومی راجدھانی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت شمال مغربی ہندوستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پیر اور منگل کو دہلی کے کئی حصوں میں گرمی کی لہر چلنے کے سبب کئی موسمی مراکز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق صفدرجنگ میں کل ہوا 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور پالم آبزرویٹری میں 58 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ اس کے بعد اب مئی کے آخری ایام راحت سے بھرپور ہونے والے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ شمالی ہندوستان کی دیگر ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ جمعرات کی سہ پہر دونوں ریاستوں کی مشترکہ راجدھانی چنڈی گڑھ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دھول بھرا طوفان آیا۔ اس کے علاوہ راجستھان کے ضلع ٹونک میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ تقریباً 45 منٹ تک آسمانی بجلی کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔ اس دوران ضلع کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل بھی متاثر ہو گئی۔ ضلع میں کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined