قومی خبریں

’کروڑوں لوگوں کی آواز دبا دی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے‘، راہل گاندھی کی ویڈیو شیئر کر پرینکا نے دیا واضح پیغام

رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی غلط فہمی نہ رہے کہ گیانیش کمار محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اصل میں اس کٹھ پتلی کے تار امت شاہ اور نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک پرینکا گاندھی و دیگر سیاسی و سماجی لیڈران</p></div>

علامتی پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک پرینکا گاندھی و دیگر سیاسی و سماجی لیڈران

 

تصویر: کانگریس میڈیا سیل

’’ووٹ چوری معمولی جرم نہیں ہے۔ یہ ملک کی روح پر حملہ ہے۔ جنھوں نے یہ کیا ہے، انھیں کوئی بھی بچا نہیں سکتا۔ ملک کے کروڑوں لوگوں کی آواز دبا دی جائے، یہ ہم کبھی ہونے نہیں دیں گے۔‘‘ یہ بیان آج راہل گاندھی نے ’علامتی پارلیمنٹ‘ میں گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذہ کی تحریک پر اپنی بات رکھتے ہوئے دیا۔ راہل گاندھی نے تقریباً 13 منٹ تقریر کی، جس میں صاف لفظوں میں کہا کہ نہ ہی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو معاف کیا جائے گا، نہ ہی ’ووٹ چوری‘ میں شامل ہونے والے دیگر لوگوں کو معافی ملے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کی تقریر پر مبنی یہ ویڈیو اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے، اور بھائی راہل گاندھی کا مذکورہ بالا بیان بھی تحریری شکل میں پیش کیا ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کر پرینکا گاندھی نے یہ واضح پیغام بھی دیا ہے کہ پورا اپوزیشن ’ووٹ چوری‘ کے خلاف متحد ہے اور انڈیا بلاک کے لیڈران ہر قدم پر راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔

بہرحال، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف عوامی مواخذہ پر تبادلۂ خیال میں کئی سرکردہ سیاسی ہستیوں نے شرکت کی۔ کچھ اہم سیاسی لیڈران کے بیانات ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

مہوا موئترا (ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ):

گیانیش کمار نے منظم طریقے سے ہماری جمہوریت کو تباہ و برباد کیا ہے۔خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا یہ پورا عمل بی جے پی کی جانب سے رچی گئی ایک مکارانہ سازش تھی۔ اس میں کوئی غلط فہمی نہ رہے کہ گیانیش کمار محض ایک کٹھ پتلی ہیں۔ اصل میں اس کٹھ پتلی کے تار امت شاہ اور نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

,
  • علامتی پارلیمنٹ: عوامی مواخذے کی تجویز اتفاق رائے سے منظور، راہل گاندھی نے ’گیانیش کماروں‘ کو دیا خاص پیغام

  • ,
  • ’اب ہم طے کریں گے کیسے اور کب ختم ہوگی جنگ‘، قشم جزیرہ کے پاس امریکی حملہ کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کا عزم