قومی خبریں

ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے کہ مرکزی حکومت سے ڈرنا ہے یا لڑنا ہے: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ " غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو زوردار طریقے سے اپنی آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ مرکزی حکومت ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ طلب کی گئی سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مرکز کی مودی حکومت کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ کو دبانے کی کوشش کرتی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے۔ میٹنگ کے دوران ادھو ٹھاکرے نے واضح لفظوں میں کہا کہ "ہمیں فیصلہ کرنا چاہیے کہ ہمیں مرکزی حکومت سے ڈرنا ہے یا لڑنا ہے۔"

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "ہمیں مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ غیر بی جے پی حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو زوردار طریقے سے اپنی آواز اٹھانی چاہیے کیونکہ مرکزی حکومت ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔" اس موقع پر سونیا گاندھی نے بھی مرکزی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی بات کہی۔ انھوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "مرکزی حکومت کے خلاف ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اور لڑنا ہوگا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ