قومی خبریں

ملک کی بھلائی کے لئے سخت فیصلے کرنے پڑے: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ ملک کے مسئلوں کو سلجھانے کے لئے کئی بار سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ان سے کچھ وقت کے لئے پریشانی ہوتی ہے کیونکہ یہ سب عوام کی بھلائی اور ملک کی ترقی کو توجہ میں رکھ کر کیےجاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے مسئلوں کو سلجھانے کےلئے کئی بار سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ان سے کچھ وقت کے لئے پریشانی ہوتی ہے لیکن یہ سب عوام کی بھلائی اور ملک کی ترقی کو توجہ میں رکھ کر کیےجاتے ہیں۔

Published: undefined

شاہ نے منگل کو آل انڈیا منجمنٹ فیڈریشن (آئی آئی ایم ایف) کے 46 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی سطح پر ہندوستان کی نئی پہچان بنی ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی آواز کو سنتی ہے اور انہوں نے ایک نئے ہندوستان کا تصور کیا ہے جو خوشحال اور ہر طرح سے قابل ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج نریندر مودی کی سالگرہ ہے اور ہم سبھی یہی دعا کرتے ہیں کہ وہ صحت مند رہیں اور لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرتے رہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ آج ہی کے دن سردار پٹیل نے حیدرآباد کو نظام کی حکومت سے آزادی دلاکر اسے ہندوستان کا حصہ بناکر اپنی مضبوط پالیسی کا ثبوت دیا تھا اور نریندر مودی نے انہی کی طرح نئے ہندوستان کا تصور کیا ہے اور کچھ ہدف بھی طے کیے ہیں۔

Published: undefined

شاہ نے کہا کہ آج سے پانچ سال پہلے ہندوستان کی حالت کچھ اور تھی اور اب 2019 کا ہندوستان اپنے آپ میں اتنا قابل ہے کہ اپنی حفاظت کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کر کے دشمنوں میں خوف پیدا کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا اور یہ سبھی نریندر مودی جی کی قیادت میں ہی ممکن ہوسکا ہے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی ہمیشہ ملک کے عوام کی ترقی کی بات سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 2014 میں اقتدار میں آتے ہی انہوں نے غریب لوگوں کی بینکنگ سیکٹر تک پہنچ بنانے کے لئے جن دھن یوجنا کے تحت سبھی کے بینک کھاتے کھلوائے اور ملک میں 2013 کے صرف 58فیصد کے مقابلے اس وقت 99.04 فیصد لوگوں کے بینک کھاتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سخت فیصلے کرنےسے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے اور اس کی سب سے بڑی مثال جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والا قانون آرٹیکل 370 اور 35اے کو منسوخ کرنا ہے۔ پانچ اگست سے لے کر اب تک کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلی ہے اور نہ ہی کسی شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس کے پیچھے حکومت کی دور اندیشی اور فیصلوں پر سختی سے عمل کرنے کی پالیسی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined