قومی خبریں

کورونا کے خلاف جنگ میں ہم بہتر مقام پر کھڑے ہیں: امت شاہ

انہوں نے کہا کہ برسوں کی تاریخ میں اس طرح کے وبا کا تذکرہ نہیں ملتا ہے اور آج پوری دنیا میں کورونا کی وبا اور انسانی زندگی کے وجود کے مابین لڑائی لڑی جا رہی ہے

امت شاہ
امت شاہ 

گوروگرام: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ملک اچھے مقام پر کھڑا ہے۔ مسٹر شاہ نے یہاں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی ’کل ہند شجرکاری مہم ‘ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پوری دنیا ایک بڑے بحران (کووڈ 19 کی وبا) کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کی تاریخ میں اس طرح کے وبا کا تذکرہ نہیں ملتا ہے اور آج پوری دنیا میں کورونا کی وبا اور انسانی زندگی کے وجود کے مابین لڑائی لڑی جارہی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اس لڑائی کو اچھی طرح سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جب سب سے بڑے ترقی یافتہ ممالک کے طبی نظام منہدم ہو گئے ، وہیں گنجان آبادی والے ممالک میں سے ایک (ہندوستان) نے کامیابی کے ساتھ یہ جنگ لڑی ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہاں طبی سہولیات کا بنیادی ڈھانچہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نہیں تھا ،تو سب کے دل میں خدشہ تھا کہ کورونا کے خلاف لڑائی ہندوستان جیسا ملک کیسے لڑے گا ، لیکن آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اگر پوری دنیا میں کورونا کے خلاف کامیابی کے ساتھ جنگ لڑی گئی ہے تووہ ہندوستان میں لڑی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس جنگ سے سرکاریں لڑی ہیں، لیکن ہندوستان میں سرکار کے سبھی ریاستی سرکاریں اور ایک ایک شخص اس لڑائی میں ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ’ ایک جن ، ایک من، ایک راشٹر ‘ کے فارمولے کی اہمیت سے کورونا کے خلاف جنگ میں ملک اچھے مقام پر کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ کہیں خوف و ہراس کا ماحول نہیں ہے ، اس کے خلاف لڑنے کا جذبہ ہے ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس جنگ سے لڑائی میں ہماری سکیورٹی فورسز کا بھی بہت اہم تعاون رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined