قومی خبریں

جان کو خطرے میں ڈال کر کورونا سے لڑنے والوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں، ہمیں ان کی مدد کرنا چاہیے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر، میڈیکل شعبہ سے منسلک دیگر پیشہ واروں اور صفائی اہلکار کورونا کے خلاف جاری جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں اس لئے ان کی مدد کرنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ’’ہمارے ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کورونا کے خلاف جنگ میں سپاہی ہیں جو جان کو خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔ ان کی مدد کرنا، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا، ہر طرح سے ان کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان جانباز سپاہی کو پیغام بھیجیں۔‘‘

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اترپردیش کے وارانسی کی گیارہ برس کی اننیا کی بھی تعریف کی جو ماسک بنا کر کورونا کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پیاری اننیا پٹیل آپ جو کر رہی ہیں وہ سچی حب الوطنی ہے۔ آپ کی طرح ہزاروں ہندوستانی ہیں جو کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں آپ پر ناز ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined