
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @INCIndia
کیرالہ کے وائناڈ میں 2024 کے لینڈ سلائیڈ سانحہ سے متاثر ہوئے خاندانوں کی بحالی کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جمعرات کو 100 مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پہل ان لوگوں کے لیے شروع کی گئی ہے جنہوں نے اس قدرتی آفت میں اپنے گھر، زمین اور اپنے پیاروں تک کو کھو دیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعہ متاثرین کو یقین دلایا گیا کہ تعمیر نو کی اس لڑائی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے منڈکئی اور چورلمالا علاقوں کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک دن کا پروگرام نہیں ہے بلکہ طویل عرصے تک ساتھ نبھانے کا عزم ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد نے کہا کہ وائناڈ ان کے لیے خاندان جیسا ہے اور ضرورت پڑنے پر کانگریس مسلسل ان لوگوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ مکانات کی تعمیر میں زمین، اجازت اور دیگر انتظامی عمل سے وابستہ کئی پیچیدگیاں تھیں، لیکن اب امید ہے کہ یہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہوگا۔
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے بنائے جا رہے 100 مکانات میں سے ہر گھر تقریباً 1100 مربع فٹ کا ہوگا اور ہر خاندان کو تقریباً 8 سینٹ زمین دی جائے گی۔ اس منصوبے کا مقصد محض چھت فراہم کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو عزت نفس کے ساتھ ایک نئی شروعات کا موقع دینا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں لینڈ سلائیڈنگ کے 2 بڑے واقعات دیکھے ہیں اور ہر بار لوگوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ہمت اور اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے متاثرین سے کہا کہ انہوں نے بہت کچھ کھویا ہے لیکن ان کا حوصلہ اور انسانیت آج بھی مضبوط ہے۔
Published: undefined
پروگرام میں وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لوگوں کی تکلیف کو قریب سے محسوس کیا ہے۔ کئی خاندان مکمل طور پر ٹوٹ گئے تھے اور کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ ذریعہ معاش بھی تباہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے اراکین نے پارلیمنٹ میں بار بار وائناڈ کے لوگوں کی آواز اٹھائی۔ وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے اس آفت کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو خطوط لکھے گئے اور پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے بھی کیے گئے تاکہ امداد اور تعمیر نو کا عمل تیز ہو سکے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس سانحے کے بعد جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ لوگوں کا حوصلہ اور اتحاد تھا۔ مذہب اور معاشرے سے اوپر اٹھ کر لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت وہ رکن پارلیمنٹ نہیں تھیں، لیکن اب خود کو یہاں کی بیٹی اور خاندان کا حصہ مانتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحالی کے کاموں میں مختلف سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا ہے اور لوگوں کی جدوجہد ختم ہونے تک کانگریس ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
Published: undefined
تقریب کے دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے لینڈ سلائیڈنگ میں اپنی دکانیں کھونے والے 40 افراد کو 5-5 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی۔ اس موقع پر کانگریس اور یو ڈی ایف کے کئی سینئر لیڈران موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی کا عمل طویل ضرور ہے، لیکن مقصد متاثرہ خاندانوں کو معمول کی زندگی میں واپس لانا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وائناڈ میں شروع ہونے والی مکانات کی تعمیر کی یہ مہم قدرتی آفت کے بعد امید، تعمیر نو اور بھروسے کی ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined