قومی خبریں

وسیم رضوی اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اسلامی شریعت پر کر رہا ہے حملہ: ڈاکٹر انصاری

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی نے عیدالاضحٰی پر قربانی سے متعلقہ اسلامی شریعت مخالف ایک متنازعہ بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

وسیم رضوی، تصویر آئی اے این ایس
وسیم رضوی، تصویر آئی اے این ایس 

پرتاپ گڑھ: مساجد صحابہ کرام اور آئمہ دین کا ہی نہیں بلکہ پورے اسلام کا مذاق اڑانے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا وسیم رضوی دراصل اپنے کیے گئے گناہوں پر پردہ ڈالنے و اسلام دشمنان کو خوش کرنے کے لئے شریعت پر حملہ آور ہے جو قابل مذمت، مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبد الرشید انصاری نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی نے عیدالاضحٰی پر قربانی سے متعلقہ اسلامی شریعت مخالف ایک متنازعہ بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ وسیم رضوی کی انہیں حرکتوں کا نتیجہ ہے کہ وہ دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے اور عصمت دری جیسا کیس اس کے خلاف درج ہوا ہے، وہ خارج اسلام ہے۔ وہ ایک ملعون شخص اور اس کے قول و فعال کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اس کی باتوں کی اہمیت دینا اس کو اہمیت دینا ہے، جس سے اجتناب ضروری ہے۔

Published: undefined

اس نے اس سے قبل بھی مذہب اسلام سے متعلق بہت ہی گھناونے بیان دیئے، جس سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذہب اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ ملعون و مجرم ہے اس کو برسرے اقتدار پارٹی کی سرپرستی حاصل ہے۔

Published: undefined

وسیم رضوی کو غلط فہمی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے سے دشمان اسلام خوش ہو کر اس کی حمایت کر برسرے اقتدار بی جے پی حکومت پر دباو ڈال کر اس کے گلے سے قانون کا پھندہ نکلوا دیں گے؟ لیکن اس کے گناہ اتنے شدید ہیں کہ اب قانون سے بچنا اس کا مشکل ہے۔ وسیم رضوی نے ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ عصمت دری کر یہ واضح کر دیا کہ وہ ایک شیطان ہے، اور شیطان کا کوئی ایمان مذہب نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے دشمان اسلام کی پشت پناہی وسیم رضوی کو حاصل ہو، جس کے سبب وہ روز بروز اسلامی شریعت کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے۔ ملک کے آئین نے سبھی مذاہب کو آزادی دی ہے، اگر کوئی اس آزادی کو غصب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آئین مخالف ہے اور وہ سزا کا حقدار ہے۔ ڈاکٹر انصاری نے حکومت سے وسیم رضوی کے خلاف معاشرے میں منافرت پھیلانے کے لئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز