قومی خبریں

’واہ، اب ممبئی پولیس؟‘ بالی ووڈ اداکار عمران خان کو ملک چھوڑنے کا نوٹس ملنے پر کرن راؤ نے کیا طنز

کرن نے عمران کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’43 سال کی عمر، ان میں سے 40 سال ہندوستان میں گزارے۔ یہیں تعلیم حاصل کی، یہیں کام کیا۔ یہیں کامیابی حاصل کی۔ یہیں ناکامی دیکھی۔ یہیں محبت کی۔ یہیں جدوجہد کی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>بالی ووڈ اداکار عمران خان، ویڈیو گریب</p></div>

بالی ووڈ اداکار عمران خان، ویڈیو گریب

 

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان 10 اکتوبر کو ممبئی کے ’اگست کرانتی میدان‘ میں ہونے والے جین-زی کے احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔ اس معاملہ میں گزشتہ روز اداکار پر امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ممبئی پولیس نے انہیں ملک چھوڑنے کا نوٹس بھیجا تھا۔ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے اس تعلق سے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کرن راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو اکتوبر کے آخر تک ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ کے خلاف ایک احتجاج میں شامل ہو کر انہوں نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کرن نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے ’’واہ، اب ممبئی پولیس بھی؟‘‘ اس معاملے پر مزید ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرن نے عمران کا دفاع کیا اور کہا کہ ’’43 سال کی عمر، ان میں سے 40 سال ہندوستان میں گزارے۔ یہیں تعلیم حاصل کی، یہیں کام کیا۔ یہیں کامیابی حاصل کی۔ یہیں ناکامی دیکھی۔ یہیں محبت کی۔ یہیں جدوجہد کی۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔