قومی خبریں

آسام: این آر سی فہرست سے باہر ہوئے لوگ بھی ڈال سکیں گے ووٹ، انتخابی کمیشن کا فیصلہ!

آسام نے این آر سی کی آخری فہرست 30 اگست کو شائع کی تھی۔ اس فہرست میں 3.11 کروڑ لوگوں کا نام شامل تھا جب کہ فہرست میں ریاست کے 19 لاکھ لوگ باہر ہو گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انتخابی کمیشن نے آسان میں این آر سی کی حتمی فہرست سے باہر ہوئے لوگوں کو ایک بڑی راحت دی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی خبروں کے مطابق انتخابی کمیشن نے این آر سی فہرست سے باہر رہنے والے لوگوں کو ’مشتبہ‘ نہیں ماننے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ انتخاب میں حصہ لے سکیں گے۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

قابل ذکر ہے کہ ’مشتبہ‘ یا گروپ ’ڈی‘ آسام کے ووٹروں میں ایک ایسا گروپ ہے جو غیر یقینی یا متنازعہ ہے۔ 1997 میں انتخابی کمیشن ریاست کے ووٹروں کی فہرست کو ریوائز کرنے کے دوران پہلی بار اس درجہ کو شامل کیا تھا۔ یہ ’ڈی‘ ووٹر آسام کے ووٹر لسٹ میں بنے رہے۔ یہ لوگ فارن ٹریبونل کی طرف سے معاملے کا نمٹارا کیے جانے سے پہلے ووٹ نہیں سکتے۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

اسی طرح تقریباً 1.2 لاکھ ووٹروں نے حال کے لوک سبھا انتخاب میں ووٹنگ نہیں کی تھی۔ معلوم ہو کہ آسام نے این آر سی کی آخری فہرست 30 اگست کو شائع کی تھی۔ اس فہرست میں 3.11 کروڑ لوگوں کا نام شامل تھا جب کہ فہرست میں ریاست کے 19 لاکھ لوگ باہر ہو گئے تھے۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

فہرست شائع ہونے کے بعد انتخابی کمیشن کے سامنے یہ آئینی سوال کھڑا ہو گیا تھا کہ فہرست سے باہر رہ گئے لوگوں کی شہریت کو مشتبہ مانا جائے یا نہیں۔ اگر انھیں مشتبہ مانا جاتا ہے تو ان کی شہریت پر فیصلہ فارن ٹریبونل کی طرف سے کیا جائے گا۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ریاست کے 19 لاکھ لوگوں میں کتنے لوگوں کا نام ریاست کی ووٹر لسٹ میں بطور ووٹر درج ہے۔ ’انڈین ایکسپریس‘ سے بات چیت میں ایک سینئر انتخابی افسر نے کہا کہ وزارت داخلہ کی وضاحت کے بعد بات چیت کے لیے تھوڑی جگہ بنی ہے۔ این آر سی کی آخری فہرست کی اشاعت کے بعد از خود نوٹس لیتے ہوئے ووٹر لسٹ سے کسی بھی نام کو ہٹایا نہیں جائے گا۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

اس کے علاوہ جن لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہے انھیں ’ڈی‘ ووٹر کی شکل میں نشان زد نہیں کیا جائے گا۔ اس سے پہلے 20 اگست کو وزارت داخلہ نے یہ واضح کر دیا تھا کہ این آر سی میں نام شامل نہیں ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس مرد یا خاتون کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا ہے۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Sep 2019, 12:10 PM IST