
تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
’ووٹ چوری‘ کے خلاف راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی مہم دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو راہل گاندھی پہلے ہی ووٹ چوری کے لیے لگاتار نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن اب اس مہم کو تیزی دیتے ہوئے 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں عظیم الشان ریلی ہونے والی ہے۔ اس کے لیے کانگریس کی تیاریاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف ریاستوں کے کانگریس صدور نے عوام سے اپیل کرنی بھی شروع کر دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں رام لیلا میدان پہنچیں اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم کا حصہ بنیں۔ کانگریس کے جواں سال اور تجربہ کار لیڈران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغامات جاری کر اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذیل میں پیش ہیں کچھ اہم لیڈران کی عوام سے کی گئی خصوصی اپیل، جو کہ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کی ہیں۔
Published: undefined
میں سبھی سے گزارش کر رہا ہوں کہ 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان پہنچنا ہے۔ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن مل کر ملک بھر میں ’ووٹ چوری‘ کر رہے ہیں، اس سے جمہوریت، آئین، ووٹ کا حق خطرے میں ہے۔ ہم سبھی کو راہل گاندھی جی کے ساتھ مل کر ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔
Published: undefined
دہلی کے رام لیلا میدان میں 14 دسمبر کو راہل گاندھی جی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہریانہ کے انتخاب میں ووٹوں کی چوری کی گئی، جمہوریت کا قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس لیے میں ہریانہ کے باشندوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ سبھی 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں آ کر اس ریلی کو کامیاب بنائیں۔
Published: undefined
14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی ہونے جا رہی ہے۔ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن مل کر جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ووٹ چوری کر حکومت بنا رہے ہیں۔ ایسے میں پوری کانگریس پارٹی ان کی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف آواز بلند کرنے کو تیار ہے۔ ہم ہر گھر، ہر بوتھ تک جائیں گے اور کسی بھی قیمت پر ’ووٹ چوری‘ روک کر رہیں گے۔
Published: undefined
راہل گاندھی جی نے ’ووٹ چوری‘ کی حقیقت کو پوری دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔ اب وہ دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک تاریخی ریلی کرنے جا رہے ہیں۔ انتخابات غیر جانبدار اور شفاف ہوں، اس لیے آپ سبھی کا رام لیلا میدان میں آنا بہت ضروری ہے۔
Published: undefined
14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں تاریخی ریلی ہو رہی ہے۔ یہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف بڑا آغاز ہے۔ راہل گاندھی جی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف لگاتار آواز بلند کر رہے ہیں۔ نوجوانوں اور طلبا کی آواز کو دبانے کے لیے بی جے پی ’ووٹ چوری‘ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined