قومی خبریں

گجرات میں شہریت ترمیمی قانون مخالف بند کے دوران پرتشدد مظاہرہ

سٹی بسوں کو شام کو بند کردیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا ۔ شام کو صورت حال تناؤ سے پرہوگئی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف منعقد بند کا کل گجرات میں ملا جلا اثر رہا حالانکہ اس دوران ریاست کی معاشی راجدھانی کہے جانے والے سب سے بڑے شہراحمدآباد کے اقلیتی اکثریتی مرزاپور اور شاہ عالم علاقوں میں تشدد پسندانہ مظاہرہ بھی ہوا۔

Published: undefined

شاہ عالم میں بھیڑ کے پتھراؤ میں ایک اسسٹنٹ پولس کمشنر اورخاتون پولس اہلکار سمیت کچھ پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولس نے بھیڑکوقابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے بھی داغے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ پولس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے۔ ایک سٹی بس کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Published: undefined

اس علاقے میں سٹی بسوں کو شام کو بند کردیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیاتھا ۔ شام کو صورت حال تناؤ سے پرہوگئی۔ پولس ڈپٹی کمشنر(قانون وانتظام) وجےپاٹل نے بتایا کہ شاہ عالم علاقے میں بغیر منظوری کے ایک ریلی نکالنے پر اسے روک رہی پولس پر پتھراؤ کیا گیا جس میں کئی پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریاستی ریزرو پولس فورس کی دو کمپنیاں اور مقامی پولس کو تعینات کرکے صورت حال کو قابو میں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس کمشنر اشیش بھاٹیہ نے کہا ہے کہ صورت حال پر بہت باریکی سے نظر رکھی جارہی ہے۔ادھر ریاست کے دیگر علاقوں میں بند کا زیادہ اثر نہیں دکھا۔ ودودرہ، بھڑوچ وغیرہ میں اقلیتی اکثریتی علاقوں میں بھی بند کا کچھ اثر دیکھا گیا۔ سوراشٹر علاقے کے زیادہ تر مقامات راجکوٹ، بھاؤ نگر، جام نگر اور جنوبی گجرات کے سورت میں بند کا زیادہ اثر نہیں رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined