قومی خبریں

توہین رسالتؐ کے مرتکب ٹی راجا کی رہائی کے خلاف حیدرآباد میں شدید احتجاج

توہین رسالتؐ کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کئے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی اور ان کی رہائی کا حکم صادر کر دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: توہین رسالتؐ کے الزام میں گرفتار بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کئے جانے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی اور ان کی رہائی کا حکم صادر کر دیا گیا۔ ٹی راجا کی رہائی کی اطلاع موصول ہوتے ہیں جہاں ان کے حامیوں نے خوشی منائی وہیں مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر میں اضافہ ہو گیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نے پیر کے روز اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جنہوں نے حال ہی میں شہر میں پرفارم کیا تھا، اس کے ساتھ ہی ٹی راجا نے اسلام پر بھی تبصرہ کیا۔ راجا سنگھ نے منور فاروقی پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں گالیاں دیں اور پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں بھی توہین آمیز کلمات کہے۔

Published: undefined

راجا سنگھ کے رہا ہو کر لوٹتے ہی ان کے گھر کے باہر حامیوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ وہیں ان کے بیان سے مشتعل لوگوں نے سڑک پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد کی سڑکوں پر اترے سینکڑوں افراد نے ٹی راجا کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق چار مینار پر مظاہرے کے دوران لوگ اتنے مشتعل ہو گئے کہ پولیس کی گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ٹی راجا کو بی جے پی نے پارٹی سے معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ٹی راجا سے قبل بی جے پی لیڈران نوپور شرما اور نوین جندل نے بھی پیغمبر اسلامؐ پر نازیبا تبصرے کئے تھے، جس پر ملک اور مسلم دنیا سے سخت رد عمل کا اظہار کئے جانے کے بعد بی جے پی نے دونوں پر کارروائی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined