
لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جمعرات کو لکھنؤ اور سنبھل میں ہوئی پرتشدد واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو شرپسند عناصر سے نپٹنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: 19 Dec 2019, 9:11 PM IST
یوگی نے یہاں کہا کہ جمہوریت میں میں تشدد کا کوئی جگہ نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی ،کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے آج ریاست گیر بند کا اعلان کیا تھا۔اس بند کی آڑ میں کئے گئے احتجاج کے دوران لکھنؤ اور سنبھل میں آگزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اور سرکای املاک کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ بند کی اپیل کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ معاملے درج کر کے ان کی ملکیت ضبط کر کے نقصان کو پورا کیا جائےگا۔
Published: 19 Dec 2019, 9:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اسے آپسی بات چیت اور گفت وشنید سے ہی اس کا حل نکالنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ کر کے ملزمین کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔پورے معالے کی احتجاجی مظاہرے کے تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی میں کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے پر سخت پابندی ہے۔
Published: 19 Dec 2019, 9:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Dec 2019, 9:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز