قومی خبریں

تنخواہ میں اضافہ کے مطالبے پر نوئیڈا سے فرید آباد تک وبال، ملازمین کا پرتشدد احتجاج، پولیس پر پتھراؤ اور گاڑیاں نذر آتش

قومی راجدھانی سے ملحق اترپردیش کے نوئیڈا میں کئی کمپنیوں کے ملازمین تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔ مشتعل ملازمین نے کئی علاقوں میں سڑکیں بلاک کردی ہیں

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو سوشل میڈیا</p></div>

فائل فوٹو سوشل میڈیا

 

قومی راجدھانی سے ملحق اترپردیش کے نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز کئی کمپنیوں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ گزشتہ 3-4 دنوں سے جاری یہ احتجاجی مظاہرے پیر کو اس وقت شدت اختیار کر گئے جب مشتعل ملازمین نے کئی اہم سڑکیں بلاک کر دیں اور ٹریفک بندوبست کو ٹھپ کردیا۔ فیز 2 میں جاری احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ پیر کے روز یہاں مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مشتعل ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 3-4 دنوں سے ملازمین اپنے مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ ملازمین کے اہم مطالبات میں تنخواہ 13ہزار روپے سے بڑھاکر 20ہزار روپے کرنا، اوور ٹائم کی ادائیگی اور چھٹیوں کا انتظام شامل ہے۔ آج مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور کئی مقامات پر گاڑیوں کے آگے لیٹ کر ٹریفک روک دیا۔ ملازمین کلسیرہ سے فیز 2 تک مارچ کرتے ہوئے ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔ پولیس فورس جائے وقوعہ پر تعینات ہے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ دریں اثنا سیکٹر 60 میں ملازمین نے نعرے لگاتے ہوئے سڑک بلاک کر دی اور جم کر ہنگامہ اور مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

اس احتجاج کی وجہ سے نوئیڈا کے کئی علاقوں میں ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس وجہ سے ہفتے کے پہلے کام کے دن لوگوں کو خاصی تکلیف کا سامنا ہے اور بہت سے لوگ وقت پر اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ دفتر جانے والوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی کے ساتھ فرید آباد کے سیکٹر 37 سرائے خواجہ علاقے میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے 500 سے زائد ملازمین کمپنی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح پلول میں بھی سائی آٹو کمپنی کے ملازمین نے پرتھلا کے قریب آگرہ ہائی وے کو بلاک کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined