قومی خبریں

ویڈیو: پنجاب پولس نے گانا گا کر سکھائے خاص انداز میں ٹریفک قوانین

پنجاب پولس کے ایک جوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ٹریفک قوانین عوام کو سکھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں کو پولس جوان کا یہ انداز کافی پسند آ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

یکم ستمبر سے ملک میں نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہو چکا ہے۔ نئے قانون کے تحت کئی لوگوں کو زبردست جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر پنجاب پولس نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک نئی پیش قدمی کی ہے۔ ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں پنجاب پولس کا ایک جوان گانے کے ذریعہ لوگوں کو ٹریفک کے قانون سکھا رہا ہے۔

Published: 19 Oct 2019, 11:11 AM IST

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے اور انتہائی دلچسپ ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولس کا جوان گانا گا رہا ہے ’’نو پارکنگ-نو پارکنگ، ٹریفک پولس تیری کار کو لے گئی، چوری ہو گئی چوری سوچتی ہی رہ گئی بولو تارا رارا۔‘‘ پولس کے جوان کے اس گانے نے دلیر مہندی کا گانا ’’بولو تارا رارا‘‘ کی یاد دلا دی ہے۔ اس گانے کے ذریعہ پولس کا یہ جوان لوگوں سے پارکنگ میں گاڑیوں کو لگانے کے لیے کہہ رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ اِدھر اُدھر گاڑی پارک کر دینے سے ٹریفک پولس اٹھا کر لے جائے گی اور پھر کار مالک کے لیے پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔

Published: 19 Oct 2019, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Oct 2019, 11:11 AM IST