قومی خبریں

کورونا سے خوفزدہ وی ایچ پی نے عقیدتمندوں سے کی ایودھیا دورہ ملتوی کرنے کی اپیل

وی ایچ پی ترجمان شرد شرما کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایودھیا میں جنوبی ہندوستان سے آنےو الے عقیدت مندوں پر پابندی لگائے جانےکی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ایودھیا: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن سے فکرمند وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)نے عقیدت مندوں خصوصاً جنوبی ہندوستانیوں سے کچھ دنوں کےلئے ایودھیا کا مجوزہ دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے ہفتہ کے روز حکومت سے اس سلسلے میں ایک خاصہ مطالبہ بھی کیا۔ انھوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ جنوبی ہندوستان سے ایودھیا آنے والے عقیدت مندوں پر پابندی لگائے اور لوگوں سے اپیل کرے کہ وہ ایودھیا کا دورہ کرنےسے بچیں۔

Published: undefined

وی ایچ پی ترجمان نے وی ایچ پی ہیڈکوارٹر کارسیوک پورم میں یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایودھیا میں جنوبی ہندوستان سے آنےو الے عقیدت مندوں پر پابندی لگائے جانےکی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا کے سنت دھرماچاریہ اور ملک کے وزیراعظم،وزیراعلی نے بھی بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نہ جانے اور کورونا وائرس سےبچنے کی واضح طورپر ہدایت دی ہے۔جنوبی ہندوستان سے مسلسل آنے والے عقیدت مندوں کی بھیڑ سے مکمل ایودھیا شہر فکرمند اور خوف زدہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انھیں ایودھیا دورہ سے روکا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined