
وی ڈی ستیسن، تصویر آئی اے این ایس
کیرلم میں وزیر اعلیٰ کے نام پر جاری تذبذب والی حالت بالآخر ختم ہو گئی ہے۔ کانگریس نے جمعرات کو وی ڈی ستیسن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ستیسن کیرلم کے پراوور سے رکن اسمبلی ہیں اور وزیر اعلیٰ کی ریس میں کے سی وینوگوپال و رمیش چنیتھالا کے ساتھ ان کا نام بھی شامل تھا۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران کی میٹنگوں اور مقامی لیڈران سے صلاح و مشورہ کے بعد ستیسن کے نام پر مہر لگی۔ کانگریس جنرل سکریٹری دیپا داس منشی نے ان کے نام کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ کیرلم اسمبلی انتخاب کے نتائج 4 مئی کو سامنے آئے تھے۔ کیرلم میں کانگریس اتحاد نے شاندار فتح حاصل کی، اور اس طرح ایل ڈی ایف کی 10 سالہ حکومت کا اختتام ہو گیا۔ کانگریس کو 63 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی آئی ایم کو 26، آئی یو ایم ایل کو 22، سی پی آئی کو 8، کے ای سی کو 7، آر ایس پی کو 3 سیٹیں ملی ہیں۔ یو ڈی ایف کو واضح اکثریت ملنے کے بعد حکومت تشکیل دینے کی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ تقریباً 10 دنوں تک اس بات پر غور و خوض ہوتا رہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اور آج وی ڈی ستیسن کے نام پر مہر لگنے کے ساتھ ہی یہ ہنگامہ بھی ختم ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا