قومی خبریں

ویکسین دستیاب ہونے پر دسمبر سے پہلے تک سب کی ٹیکہ کاری ممکن: اشوک گہلوت

شوک گہلوت نے کہا کہ ہماری صلاحیت کی وجہ سے ریاست کے تمام لوگوں کو ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ لیکن ہمیں مرکز سے اس وقت جس طرح ویکسین فراہم ہو رہی ہے اس سے ہم پریشان ہیں۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت وقت پر مناسب ویکسین مہیا کرتی ہے تو ریاست سے تمام لوگوں کو دسمبر سے پہلے ہی کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ ریاست میں ویکسین کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 42 فیصد سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک کی ویکسین دی گئی ہے۔ ہمیں روزانہ اوسطاً 1.75 لاکھ ویکسین فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ ہم نے ریاست میں روزانہ 15 لاکھ ویکسین لگانے کی گنجائش برقرار رکھی ہے۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے کہا کہ اس طرح سے دسمبر سے پہلے ہی ہماری صلاحیت کی وجہ سے ریاست کے تمام لوگوں کو ٹیکے لگائے جاسکتے ہیں۔ لیکن ہمیں مرکز سے اس وقت جس طرح ویکسین فراہم ہو رہی ہے اس سے ہم پریشان ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے مرکز میں نئے وزیر صحت منسکھ مانڈویہ کو وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے دن ان سے ٹیکوں کی مناسب فراہمی کے لئے خط لکھ کر درخواست کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined