قومی خبریں

اترا کھنڈ کانگریس کا پوسٹل ووٹرلسٹ دستیاب نہ کرانے کا الزام، کمیشن سے شکایت

الیکشن لڑ رہے امیدواروں کو تمام قسم کی حتمی شائع شدہ ووٹر لسٹیں دستیاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور ایسا نہ کرنا انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

اترا کھنڈ میں اسمبلی انتخابات اختمام پزیر ہو چکے ہیں اور اب سب کو دس مارچ کا انتظار ہے جب یہ پتہ لگے گا کہ اترا کھنڈ کے عوام نے کس کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ ابھی وہاں کا سیاسی پارہ نیچے آ گیا ہو وہاں پر ابھی بھی لوگ سیاسی طور پر متحرک ہیں ۔ اتراکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے منگل کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو ایک میمورنڈم پیش کر کے پوسٹل ووٹروں کی فہرستیں ان کے امیدواروں کو دستیاب نہ کرانے کا الزام عائد کیا گیا ۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری اور سینئرترجمان متھرا دت جوشی نے بتایا کہ سی ای او کوریاستی صدر گنیش گوڈیال کی جانب سے میمورنڈم سونپا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات 2022 کا عمل مکمل ہونے کے بعد کانگریس کی طرف سے تمام 70 اسمبلی حلقوں کے امیدواروں سے رابطہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ مختلف اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کو پوسٹل ووٹروں کی فہرستیں دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔

Published: undefined

مسٹر گوڈیال کی جانب سے میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن لڑ رہے امیدواروں کو تمام قسم کی حتمی شائع شدہ ووٹر لسٹیں دستیاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ ایسا نہ کرنا الیکشن کے اصولوں کے خلاف ہے لیکن یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے اور اس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر بھی سوالیہ نشان لگتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined