قومی خبریں

ویڈیو: یوگی حکومت میں بھیڑ کی غنڈہ گردی، دو فوجی جوانوں کو پیٹ پیٹ کر کیا گیا لہو لہان

یو پی کے باغپت میں فوج کے 2 جوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ریسٹورینٹ کے ملازمین فوج کے دو جوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک بھر میں جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں بھیڑ کے ذریعہ بے قصور لوگوں کی پٹائی کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت میں اس طرح کی وارداتیں کچھ زیادہ دیکھنے سننے کو ملتی ہیں۔ بھیڑ کے ذریعہ پٹائی کا تازہ معاملہ باغپت سے سامنے آیا ہے۔

Published: 02 Jun 2019, 6:10 PM IST

باغپت میں فوج کے دو جوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ریسٹورینٹ کے ملازمین روڈ پر فوج کے دو جوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورینٹ کے ملازمین نے فوج کے جوانوں کو اتنا پیٹا کہ وہ لہو لہان ہو گئے۔

Published: 02 Jun 2019, 6:10 PM IST

یہ معاملہ ہفتہ کے روز کا ہے۔ ریسٹورینٹ کے ملازمین روڈ پر فوج کے جوانوں کو بری طرح سے پیٹ رہے تھے لیکن کوئی بھی مقامی شخص انھیں بچانے نہیں آیا۔ ویڈیو میں فوج کے جوان لہولہان حالت میں دکھائی دے رہے ہیں اور بھیڑ انھیں پیٹتی جا رہی ہے۔

Published: 02 Jun 2019, 6:10 PM IST

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت کی پولس کی نیند ٹوٹی۔ اس معاملے میں پولس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ سی او رامانند کشواہا کا کہنا ہے کہ "فوج کے دو جوان ریسٹورینٹ میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ اسی دوران ریسٹورینٹ میں ان کی ایک شخص سے کسی بات کو لے کر بحث ہو گئی۔ اس کے بعد ریسٹورینٹ کے ملازمین فوج کے جوانوں کے خلاف اس شخص کی حمایت میں آ گئے اور فوجی جوانوں کی پٹائی کر دی۔ اس معاملے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریسٹورینٹ کے سات سے آٹھ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔"

Published: 02 Jun 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Jun 2019, 6:10 PM IST