چار دھام یاترا۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا 24 گھنٹوں کے لیے روک دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ کافی احتیاط برت رہی ہے اور فوری طور پر اس یاترا کو 24 گھنٹوں کے لیے روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق چار دھام راستے پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں مسافروں اور عقیدت مندوں کو مستعد رہنے اور توجہ سے سفر کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس وجہ سے چار دھام راستوں پر خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری اور یمونوتری جیسے اہم تیرتھ استھلوں کی طرف جانے والے راستوں پر لینڈ سلائیڈ اور سڑک جام کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ انتظامیہ نے مسافروں کی تحفظ کو اولیت دیتے ہوئے یاترا پر فی الحال روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے چمولی، رودر پریاگ، اترکاشی اور پتھوڑا گڑھ جیسے ضلعوں میں بارش کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ انتظامیہ نے ندیوں اور آبی ذخائر کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو بھی مستعد رہنے کی صلاح دی ہے۔
Published: undefined
اتراکھنڈ انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے معمول پر آنے تک سفر کو معطل رکھیں۔ ساتھ ہی سفر کے دوران مقامی انتظامیہ اور پولیس کے رہنما اصول پر عمل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
انتظامیہ نے سبھی جگہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ یاترا روکنے کے پیچھے یہی مقصد ہے کہ مسافروں کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔ یہاں جون کے تیسرے ہفتہ سے مسلسل موسم بگڑ رہا ہے اور جس طرح موسم کے تیور بنے ہوئے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے ابھی جلد یاترا شروع ہونے کی امید نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined