
ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں، اس سے قبل ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان ہفتہ (7 مارچ) کو یوپی ایس آئی آر کے متعلق بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اترپردیش کی حتمی ووٹر لسٹ 10 اپریل کو جاری کر دی جائے گی۔ اس سے قبل 68 لاکھ سے زائد لوگوں نے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے فارم-6 بھرا ہے، جبکہ 3 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنا نام فہرست سے نکلوانے کے لیے فارم-7 جمع کیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ تقریباً 24 گھنٹے کے دوران بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس دوران 1.66 لاکھ لوگوں نے فارم-6 بھر کر ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کی درخواست دی ہے، جبکہ 7329 لوگوں نے فارم-7 بھر کر فہرست سے اپنا نام ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو دعوے اور اعتراض داخل کرنے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی۔ چیف الکیٹورل آفیسر (سی ای او) نودیپ رِنوا کے مطابق 6 جنوری کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد سے 6 مارچ تک 7069810 لوگوں نے فارم-6 بھر کر نام شامل کرنے کی درخواست دی۔ جبکہ 2642 لوگوں نے فارم-6 (اے) بھرا ہے۔ اسی مدت کے دوران 168682 لاکھ لوگوں نے فارم-7 بھر کر ووٹر لسٹ سے اپنا نام ہٹانے کے لیے درخواست دی ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے سے قبل بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اس دوران 1618574 لوگوں نے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے درخواست دی تھی، جبکہ 49399 لوگوں نے اپنے نام ہٹانے لیے درخواست دی تھی۔ اب دعوے اور اعتراضات کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلا مرحلہ سماعت کا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پانے والے تقریباً 3.26 کروڑ ووٹرس کی سماعت 27 مارچ تک کی جائے گی۔ اس کے بعد تمام معاملوں کو حل کر کے حتمی ووٹر لسٹ تیار کی جائے گی، جس کی اشاعت 10 اپریل کو ہوگی۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق ریاست میں 1.04 کروڑ ایسے ووٹرس ہیں جن کے نام 2003 کے ووٹر لسٹ کے ساتھ میل نہیں کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 2.22 کروڑ ووٹرس کے ناموں میں تکنیکی خامیاں پائی گئی ہیں، جن کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق ایس آئی آر عمل کے دوران سیاسی پارٹیوں کا کردار زیادہ خاص نہیں رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 84 لاکھ سے زائد فارم-6 بھرے جا چکے ہیں، جن میں سے صرف 40643 فارم ہی سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کے ذریعے بھرے گئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 26253 فارم بی جے پی کے بی ایل اے بھرے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined