قومی خبریں

احتجاج متاثرین سے نہیں مل پائے راہل-پرینکا، یوگی کی پولیس نے میرٹھ کی سرحد پر روکا

شہریت ترمیم قانون کے خلاف میرٹھ میں ہوئے پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

شہریت ترمیم قانون (CAA) اور قومی شہری رجسٹر (NRC) کے خلاف میرٹھ میں گزشتہ ہفتے ہوئے پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے منگل کو شہر میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا، جس کے بعد وہ واپس دہلی لوٹ گئے ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ راہل اور پرینکا گاندھی دونوں کو میرٹھ کے باہر پرتاپور سے ہی واپس لوٹا دیا گیا۔

Published: undefined

میرٹھ میں مرنے والوں کے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے دونوں رہنماؤں کے دہلی سے روانہ ہونے کی خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی، راہل گاندھی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں کوئی حکم نہیں دکھایا گیا، لیکن انہیں واپس جانے کے لئے بول دیا گیا، انہوں نے کہا، "ہم نے پولیس سے کہا کہ ہم صرف تین لوگ جائیں گے، لیکن وہ راضی نہیں ہوئے"۔ راہل اور پرینکا گاندھی کے ساتھ سابق ایم پی پرمود تیواری بھی موجود تھے۔

Published: undefined

یوپی کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے راہل گاندھی اور پرینکا گندھی کے روکے جانے کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما مہلوکین کے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے اکیلے جا رہے تھے، اس دوران انتظامیہ چاہتی تو انہیں اپنی نگرانی میں لے جاتی، لیکن یوگی انتظامیہ کانگریس پارٹی سے ڈرتی ہے اور اس طرح کے بہانے بازی کر رہی ہے۔

Published: undefined

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) اجے ساہنی نے کہا کہ کانگریس لیڈروں کو ضلع میں دفعہ 144 نافظ ہونے کے کاغذ دکھائے گئے اور وہ خود لوٹ گئے‘‘۔ کانگریس لیڈر عمران مسعود نے مقتول کے اہل خانہ سے مبینہ طور پر فون پر راہل، پرینکا گاندھی کی بات کرائی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined