قومی خبریں

یوپی میں نظم و نسق کی صورت حال ابتر، بی جے پی لیڈر کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل

بی جے پی لیڈر کو بدمعاشوں نے مراد آباد میں ان کی رہائش کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: اتر پردیش کی بی جے پی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ اس کے دور حکومت میں مجرم ریاست سے بھاگ گئے ہیں۔ اس دعوے کے باوجود مجرم بڑی سے بڑی وارداتیں کرتے رہتے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ مرادآباد میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک بی جے پی لیڈر کو دن دیہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر انوج چودھری کو جمعرات کی شام مراد آباد میں ان کی رہائش کے باہر بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 34 سالہ انوج چودھری اپنی رہائش کے باہر ایک دوسرے شخص کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر پہنچے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران وہ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر گئے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی سیاست میں سرگرم انوج چودھری نے سنبھل کے اسمولی سے بلاک سربراہ کا انتخاب لڑا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔

Published: undefined

بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ نے اس واقعہ کے لئے سیاسی دشمنی اور اپنے حریفوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے قتل میں ملوث دو افراد کے نام بتائے ہیں۔ ملزمان کے نام امت چودھری اور انی کیت ہیں۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مرادآباد پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان آپسی دشمنی تھی۔ چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined