قومی خبریں

اتر پردیش: برفیلی ہواؤں سے روزمرہ کی زندگی متاثر، کہرے سے دھیمی ہوئی رفتار

بڑھتی ٹھنڈ کی وجہ سے لکھنؤ اور پریاگ راج سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں 12 ویں تک کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کئی اسکول انتظامیہ نے اسکول کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: پہاڑی علاقوں میں ہو رہی برفباری سے اترپردیش کے میدانی علاقوں میں جاری ’شیت لہر‘ سے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہے، وہیں گھنے کہرے کا اثر ریل اور سڑک آمد ورفت پر پڑا ہے جس کی وجہ سے لمبی دوری کی کئی ٹرینیں اپنے وقت معینہ سے کئی گھنٹوں کی تأخیر سے چل رہی ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ، کانپور اور اناؤ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں اتوار کو کھلی دھوپ کے باوجود برفیلی ہواؤں کے تھپیڑوں نے لوگوں کو سر سے پاؤں تک گرم کپڑوں سے ڈھکے رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے سڑکوں پر عام طور پر سنٹا چھایا رہا۔ بازار اور مال کی سیر کی بجائے لوگوں نے گھر کی چھتوں اور پارکوں میں دھوپ سینکنے کو ترجیح دی۔

Published: undefined

مشرقی اور مغربی اترپردیش میں رات سے چھائے گھنے کہرے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں جبکہ لکھنؤ سے گزرنے والی لمبی دوری کی 27 سے زیادہ ریل گاڑیاں اپنے وقت معینہ سے 23 گھنٹے تک کی تأخیر سے چل رہی ہیں۔ لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کے معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو گھر بیٹھے ٹرین کا ’رننگ اسٹیٹس‘ جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اسٹیشن پر کھڑے ہوکر ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور ہوئے۔

Published: undefined

بڑھتی ٹھنڈ کی وجہ سے لکھنؤ اور پریاگ راج سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں 12 ویں تک کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کئی اسکول انتظامیہ نے اسکول کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں تک موسم میں خصوصی تبدیلی کے آثار نہیں ہیں۔ اس مدت میں ایک دومقامات پر بادل چھائے رہیں گے۔ کہرے سے نجات ملنے کی فی الحال کوئی آثار نہیں ہیں۔ اس دوران کچھ علاقوں میں سخت کہرہ پڑنے کے امکانات ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے چھ ڈگری کم تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم از کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہردوئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.8 ڈگری سلسیس رہا جو معمول سے چھ ڈگری کم ہے وہیں مرادآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری، سلطان پور میں 19۔8 ڈگری، لکھنؤ میں 20.3 ڈگری اور کانپور میں 19.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

سخت ٹھنڈ کی وجہ سے انتظامیہ نے جگہ جگہ الاؤ اور رین بسیروں کا انتظام کیا ہے اس کے باوجود لکھنؤ سمیت زیادہ تر علاقوں میں غریب اور بے سہارا کھلے آسمان کے نیچے رات گزارتے دکھائی دئیے۔ لکھنؤ چڑیا گھر میں جانوروں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لئے ان کے باڑوں میں ہیٹر وغیرہ لگائے گئے ہیں۔ ٹھنڈ کی وجہ سے بندروں اور دیگر جانوروں کی خوراک بڑھا دی گئی ہے۔ پریاگ راج ضلع انتظامیہ نے سخت ٹھنڈی کی وجہ سے نرسری سے 12 ویں جماعت تک کے سبھی اسکول اور کالج پانچ جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined