قومی خبریں

بی جے پی کے میعاد کار میں اتر پردیش پچھڑ رہا ہے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو دو ہی کام آتے ہیں۔'جیبھ (زبان) چلانا اور جیپ چڑھانا' لوگوں کو کچلنا اور ان کی آواز کو دبانا ہی ان کا ایجنڈا ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست ترقی کی سیڑھیاں چڑھنے کے بجائے پچھڑتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا پورا میعاد ناکامیوں کا ہے۔ اس نے کوئی کام مفاد عامہ میں نہیں کیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے بجائے مہنگائی، بے روزگاری پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ نظم ونسق کی حالت کافی خستہ ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی کو دو ہی کام آتے ہیں۔'جیبھ (زبان) چلانا اور جیپ چڑھانا' لوگوں کو کچلنا اور ان کی آواز کو دبانا ہی ان کا ایجنڈا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا آڈیٹوریم میں بڑی تعداد میں یکجا ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی عجیب پارٹی ہے جو بغیر کچھ کئے ہی تال ٹھونک رہی ہے۔ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے سماج کے ہر طبقے کو پریشان کیا ہے۔ خود تو کچھ کیا نہیں سماج وادی پارٹی حکومت کے کاموں کو ہی اپنا بتا کر اشتہارات میں اسے شائع کرتی رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قومی سیاست کا سمت طے ہوگی۔ جمہوریت کے لئے بھی یہ امتحان کی گھڑی ہے۔ بی جے پی کے ممکنہ سازشوں سے ہمیں محتاط رہنا ہے۔ چونکہ بی جے پی بہت شاطر ہے اس لئے اس بار کوئی غلطی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی کارکنوں، لیڈروں کو بوتھ سطح تک پارٹی کی مضبوطی کے لئے لگنا ہوگا۔ سماجوادی پارٹی کا کام کرنے میں کسی بھی سطح پر کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کے حالات بگڑے ہوئے ہیں۔ سماجوادی حکومت بننے پر ہی لوگوں کی پریشانیاں دور ہوں گی۔ کسانوں، نوجوانوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ اور روزی، روزگار کا معقول انتظام ہوگا۔ تعلیمی نظام کو بہتر کریں گے۔ ریاست میں ترقی کے رکے ہوئے کاموں کو پھر سے پورا کرایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined