قومی خبریں

جھوٹ کا پھول بن چکا ہے لوٹ کا پھول: اکھلیش

بی جے پی نے صرف ترقی کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ عوام اب جھوٹے وعدوں سے متاثر ہونے والی نہیں ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا 'جھوٹ کا پھول' 'لوٹ کا پھول' بن گیا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش نے کہا کہ اتر پردیش میں 24 گھنٹے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔ کسان، نوجوان، غریب، تاجر سبھی پریشان ہیں۔ مجرموں کو کھلی چھوٹ ہے اور انتظامی مشینری امن و امان برقرار رکھنے میں مفلوج ثابت ہو رہی ہے۔ خواتین کی زندگی سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ بی جے پی نے ریاست کو بربادی کے کگار میں دھکیل دیا ہے، لوگ اب اس سے نجات چاہتے ہیں۔ بی جے پی کو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے باہرہوجانا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ آج مرکز اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومتوں کی ترجیح غریبوں کی جیبیں کاٹنا اور غریب خاندانوں کی بنیادی سہولتیں چھیننا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ ایل پی جی مہنگی ہے۔ بجلی کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بدستور متاثر ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ڈبل انجن حکومت کے باوجود مارکیٹ کنٹرول میں نہیں ہے۔ غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی ملنا مشکل ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ جرائم پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجرم بے خوف ہے۔ ذات پات اور مذہب کو دیکھ کر مجرموں کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے۔ پولیس غنڈوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔ پولیس امن و امان کو بہتر بنانے کے بجائے جعلی مقدمات بنانے، جعلی مقابلے کرنے میں خود ہی بدنام ہے۔ حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت کو کئی نوٹس دیے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد پولیس پر چھائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی صدر نے کہا کہ بیٹی کی حفاظت پر کھلے عام جھوٹ بولنے والے بی جے پی کارکنوں کے ڈھول بے نقاب ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں وزیر اعلی کے آبائی ضلع گورکھپور کے گلریہا علاقے میں ایک 14 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اغوا کی کوشش سرخیوں میں آئی تھی۔ جھگہا میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے بھائی نے احتجاج کیا تو اسے بھی مارا پیٹا گیا۔

Published: undefined

بی جے پی نے صرف ترقی کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔ سماج وادی حکومت کے کاموں کو اپنے طور پر بیان کرنے کے علاوہ، وہ اپنے کسی ایک منصوبے کو شمار نہیں کر سکتی۔ عوام اب جھوٹے وعدوں سے متاثر ہونے والی نہیں ہے۔ وہ حقیقت جان چکی ہے اور یہ بھی طے کر چکی ہے کہ اب وہ بی جے پی کی کسی دھوکے میں نہیں آئیں گی۔ وہ بی جے پی کو شکست دے کر سماج وادی پارٹی کو اقتدار میں لائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined