قومی خبریں

اتر پردیش: مختار انصاری کے بیٹے عباس کے مکان پر چلا بلڈوزر، ناجائز طریقے سے بلڈنگ تعمیر کا الزام

سٹی مجسٹریٹ نے نقشہ پاس نہیں ہونے کی وجہ سے مکان کو گرانے کا حکم جاری کیا تھا، اس کے بعد پولیس اور انتظامیہ بلڈوزر سے اس گھر کو گرانے کے لیے جمعہ کو پہنچی تھی، اس کو توڑنے میں دو دن کا وقت لگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے مئو میں مختار انصاری کے بیٹے عباس کے خلاف مقامی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ عباس کے مکان کو پولیس کی موجودگی میں بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ سٹی مجسٹریٹ نتیش کمار سنگھ نے بتایا کہ "اس کو توڑنے کی کارروائی کل سے چل رہی ہے۔ اس کو توڑنے کے لیے خاص مشین منگائی گئی کیونکہ مکان کافی مضبوط تھا۔" انھوں نے آج صبح ہی بیان دیا کہ آج انہدامی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔

Published: undefined

سٹی مجسٹریٹ نے نقشہ پاس نہیں ہونے کی وجہ سے مکان کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم اس گھر کو گرانے کے لیے جمعہ کے روز پہنچی تھی۔ مکان کو توڑنے میں دو دن کا وقت لگ گیا۔

Published: undefined

سٹی مجسٹریٹ مئو کے ذریعہ بلڈنگ کو منہدم کیے جانے کا حکم دیے جانے کے بعد عباس انصاری نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کر اس حکم کے خلاف چیلنج کیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ نے داخل عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ اس سے قبل مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ 18 نومبر 2022 کو عباس انصاری کو پریاگ راج کے سنٹر جیل سے نکال کر ہائی سیکورٹی والی چترکوٹ کی رگولی جیل میں بھیج دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined