قومی خبریں

یو پی: ضمنی انتخابات کے لئے کاؤنٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل

ضمنی انتخابات میں اوسطاً ووٹنگ 47.05 فیصد درج کی گئی تھی۔ جوکہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں 13 فیصدی کم ہے۔2017 کے اسمبلی انتخابات میں اوسطاً پولنگ 60 فیصدی ریکارڈ کی گئی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کی 11 اسمبلی سیٹوں پر 21 اکتوبر کو ڈالے گئے ووٹنگ کی کاؤنٹنگ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان سیٹوں پر ووٹوں کی کاونٹنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوگا۔ دوپہر بعد تک نتائج کے آنے کے امکانات ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ووٹ شماری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کو شمار کیا جائے گا اور اس کے بعد ہر راؤنڈ میں 14 ای وی ایم مشینوں کو ایک ساتھ لیا جائےگا۔ ریاست کی گیارہ اسمبلی سیٹیں جن پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں گنگوہ (سہارنپور)، رامپور، اگلاس (علی گڑھ)، لکھنؤ کینٹ، گوند نگر (کانپور)، مانکپور (چترکوٹ)، زید پور (بارہ بنکی)، جلالپور (امبیڈکرنگر)، بلہا (بہرائچ) ،گھوسی (مئو) اور پرتاپ گڑھ شامل ہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST

ضمنی انتخابات میں اوسط ووٹنگ 47.05 فیصد درج کی گئی تھی۔ جوکہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں 13 فیصدی کم ہے۔2017 کے اسمبلی انتخابات میں اوسط پولنگ 60 فیصدی ریکارڈ کی گئی تھی۔ان گیارہ سیٹوں پر سب سے زیادہ پولنگ گنگوہ سیٹ پر60.30 فیصدی جبکہ سب سے کم لکھنؤ کینٹ پر 28.53 فیصدی درج کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ جلال پور میں 58.80 فیصد، زید پور میں 58 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST

گیارہ سیٹوں میں سے 9 سیٹیں بی جے پی اور اس کی اتحادی اپنا دل(ایس) کے پاس تھیں۔ جبکہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے پاس بھی ایک ایک سیٹیں تھی۔ ان انتخابات میں چہار رخی مقابلہ دیکھنے کو ملا اور تمام بڑی پارٹیاں بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جہاں سبھی سیٹوں پر انتخابی مہم چلائی تو وہیں سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے انتخابی مہم کے آخری دن رامپور میں اپنے پارٹی امیدوار کے حق میں تشہیر کی جبکہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے انتخابی مہم سے اپنے آپ کو دور رکھا۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST

قابل ذکر ہے کہ کل ان سیٹوں کے نتائج سیاسی پارٹیوں کے لئے راستے کھولیں گے کہ وہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کی حکمت عملی کن نکات پر اور کس سمت میں طے کریں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Oct 2019, 8:05 PM IST