قومی خبریں

اتر پردیش: شاہجہانپور میں ہولناک سڑک حادثہ، 17 افراد ہلاک

ٹیمپو اور میجک پر سوار 10 افراد کی موقع پر ہی مو ت ہوگئی جبکہ دیگر سات نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا، زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شاہجہانپور: اتر پردیش کے شاہجہانپور میں لکھنؤ -دہلی قومی شاہراہ پر ہونے والے ایک ہولناک سڑک حادثہ میں 17 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 4 دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بے قابو ٹرک نے ٹیمپو کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اسی وقت قریب سے گزر رہی پک اپ وین بھی حادثہ کی زد میں آ گئی۔ اس حادثہ میں تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

ٹیمپو اور میجک پر سوار 10 افراد کی موقع پر ہی مو ت ہوگئی جبکہ دیگر سات نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا، زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شاہجہانپور کے ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے بتایا کہ سیتاپور کی جانب سے پان مصالحہ لے کر آ رہا ٹرک روضہ علاقہ میں جموکا تراہے کے نزدیک بے قابو ہو گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’ٹرک نے آگے چل رہے ٹیمپو کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اسی وقت وہاں سے گزر رہی پک اپ وین بھی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ ‘‘ ترپاٹھی نے کہا ، ’’حادثہ میں 17 افراد کی موت ہوئی ہے اور 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

حادثہ کے بعد شاہراہ پر لوگوں نے جام لگانے کی کوشش کی لیکن ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ اور پولس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس چنپا نے پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔

Published: undefined

دونوں افسران ضلع اسپتال پہنچے اور حادثہ میں زخمی ہوئے ٹیمپو ڈرائیور انیس سے پوچھ گچھ کی۔ ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ نے کہا ، ’’ٹیمپو ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ ٹرک کا اسٹیرنگ فیل ہوگیا تھا، جس سے وہ بے قابو ہو گیا اور ٹیمپو میں ٹکر مارنے کے بعد پک اپ وین پر پلٹ گیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ‘‘

Published: undefined

اتر پردش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہجہانپور میں ہوئے سڑک حادثہ میں 17 لوگوں کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی ایم اندر وکرم کو ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو فوری راحتی رقم دستیاب کرانے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں حادثہ میں زخمی لوگوں کا علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined