قومی خبریں

پوتن نے اب مغربی ممالک کو دھمکایا، مداخلت پر سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے مغربی ممالک کو یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اگر کوئی باہری ملک مداخلت کے لیے سوچے گا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس 

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا اور روسی فوج نے یوکرین میں تباہی مچا دی ہے۔ کئی لوگوں کی اب تک موت واقع ہو چکی ہے اور میزائلوں سے مختلف مقامات پر حملے بھی کیے گئے ہیں۔ اس درمیان روسی صدر پوتن نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کوئی باہری مداخلت کے لیے سوچے گا تو اس قدر سنگین نتائج بھگتے ہوں گے جو اس نے تاریخ میں کبھی برداشت نہیں کیا ہوگا۔

Published: undefined

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پوتن نے اپنے ٹی وی پیغام میں کہا کہ جو بھی باہری اس معاملے میں مداخلت کی سوچ رہا ہے وہ یہ جان لے کہ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے اتنے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے جو اس نے تاریخ میں کبھی نہیں بھگتا ہوگا۔

Published: undefined

یوکرین کے خلاف فوجی مہم سے متعلق پوتن کے اعلان کے بعد کیو میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ پوتن کے جارحانہ رخ کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے ان سے اپنی توپوں کو روکنے کی گزارش کی تھی۔ گٹیرس نے کہا کہ اگر سچ میں فوجی مہم کی تیاری ہو رہی ہے تو صدر پوتن آپ اپنی فوج کو یوکرین پر حملہ کرنے سے روکیں۔ امن کا ایک موقع فراہم کریں۔ پہلے ہی بہت لوگ مارے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

پوتن نے اقوام متحدہ جنرل سکریٹری کی گزارش کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹی وی پر کہا کہ وہ یوکرین میں خصوصی فوجی مہم کی اجازت دے رہے ہیں اور یہ مہم یوکرین پر قبضہ کے لیے نہیں ہے۔ پوتن کے ساتھ ہی یوکرین کی فوج سے کہا کہ وہ اپنے اسلحے چھوڑ دیں اور گھر لوٹ جائیں۔ پوتن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے مل رہے خطرے کے لگاتار اشارے کے درمیان روس وجود میں نہیں رہ سکتا ہے۔ روس اور یوکرین کی فوج کے درمیان تصادم کو ٹالا نہیں جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined