قومی خبریں

انتخابات جیتنے کے لئے اپنے والد کا نام استعمال کریں، میرے والد کا نہیں، باغیوں کو ادھو ٹھاکرے کی دو ٹوک

ممبئی میں شیوسینا کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا ’’الیکشن جیتنے کے لیے میرے والد کا نام نہ لیں، بلکہ اپنے والد کا نام استعمال کریں۔‘‘

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: شیوسینا کے صدر اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز باغیوں کی جانب سے اپنے گروپ کا نام پارٹی کے بانی آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کے نام پر رکھنے کی مبینہ کوششوں پر سخت حملہ بولا۔ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں شیوسینا کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کی صدارت کے دوران کہا، ’’الیکشن جیتنے کے لیے میرے والد کا نام نہ لیں، بلکہ اپنے والد کا نام استعمال کریں۔‘‘

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے کا سخت ردعمل ان غیر مصدقہ اطلاعات کے جواب میں آیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ وزیر ایکناتھ سمبھاجی شندے کی قیادت میں باغیوں نے مبینہ طور پر اپنے گروپ کا نام ’شیو سینا-بالا صاحب ٹھاکرے گروپ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیوسینا کے خلاف بغاوت کرنے والے یہ لیڈر اس وقت گوہاٹی میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ پارٹی الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لکھے گی کہ شیو سینا یا بالا صاحب ٹھاکرے کا نام غیر مجاز افراد یا اس طرح کے 'ٹرن کوٹ' (ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش رکھنے والے) گروپوں کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات کے لیے غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ ٹھاکرے نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرنے نے گزشتہ روز پارٹی کے ضلعی سربراہوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے 'شیو سینا یا بالا صاحب ٹھاکرے کا نام استعمال کیے بغیر' الیکشن جیتنے کا چیلنج دیا تھا، جبکہ آج انہوں نے بال ٹھاکرے کے نام کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined