قومی خبریں

ارمیلا ماتونڈکر نے آٹو ڈرائیور بن کر مانگے ووٹ، عام لوگوں کا جیتا دل

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ارمیلا ماتونڈکر کو پارٹی نے ممبئی شمال سے پارٹی کا امیدور بنایا ہے، امیدوار بنتے ہی ارمیلا پورے دل و جان سے چناوی میدان میں اتر گئی ہیں۔

ارمیلا ماتونڈکر، ٹصویر سوشل میڈیا
ارمیلا ماتونڈکر، ٹصویر سوشل میڈیا 

ارمیلا ماتونڈکر ممبئی شمال سے کانگریس سے چناوی میدان میں ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ارمیلا گزشتہ روز گورئی علاقہ میں اپنی انتخابی مہم کے دوران آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ دکھائی دیں۔ ارمیلا نے وہاں موجود تمام آٹو ڈرائیورں سے ملاقات کی اور ان لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ۔

Published: undefined

واضح رہے آٹو ڈرائیورں سے ارمیلا کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں آٹو ڈرائیووں سے بات چیت کے علاوہ ارمیلا آٹو ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھی بھی نظر آرہی ہیں۔ ارمیلا کا مقابلہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی سے ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے کانگریس کے امیدوار گووندا نے اس سیٹ پر بی جے پی کے قدآور رہنما رام نائک کو ہرایا تھا، سال 2014 میں پی جے پی کے گوپال شیٹی نے کانگریس کے سنجے نروپم کو ہرایا تھا۔ ارمیلا کے میدان میں اترنے سے بی جے پی کافی پریشان ہے۔

Published: undefined

ارمیلا کے چناوی میدان میں اترنے کے بعد کانگریس کارکنان میں زبردست جوش دکھائی دے رہا ہے، اسی لئے بی جے پی نے بوکھلاہٹ میں جھوٹی تشہیر کر کے ارمیلا کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی، جو بی جے پی کے اوپر الٹی پڑ گئی۔ ارمیلا کے چناوی میدان میں اترنے سے ممبئی کی دیگر سیٹوں پر بھی اثر پڑنے والا ہے، جس کا سیدھا فائدہ کانگریس کو ہو گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس کی جانب سے ممبئی میں کوئی فلمی ہستی چناوی میدان میں اتری ہے، اس سے پہلے سنیل دت جہاں کانگریس کے ٹکٹ پر چناؤ لڑتے رہے ہیں وہیں گووندا بھی ممبئی سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined