قومی خبریں

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کا ریزلٹ جاری، شکتی دوبے نے کیا ٹاپ

فائنل ریزلٹ انٹرویو اور مینس امتحان میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے مجموعی طور پر 1009 امتحان دہندگان کی سفارش کی ہے۔

یو پی ایس سی
یو پی ایس سی 

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان 2024 کا فائنل ریزلٹ آج جاری کر دیا۔ جاری ریزلٹ کے مطابق شکتی دوبے نے آل انڈیا اوّل رینک حاصل کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر ٹاپ کیا ہے۔ ہرشیتا گویل کو آل انڈیا دوسرا مقام اور ڈونگرے ارچت پراگ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

Published: undefined

امتحان دہندگان یو پی ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ upsc.gov.in پر جا کر رول نمبر اور نام درج کرتے ہوئے اپنا ریزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔ فائنل ریزلٹ انٹرویو اور مینس امتحان میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے مجموعی طور پر 1009 امتحان دہندگان کی سفارش کی ہے۔ انٹرویو کا انعقاد 7 جنوری 2025 سے 17 اپریل 2025 تک چلا تھا۔ مینس امتحان کا انعقاد ستمبر 2024 میں ہوا تھا۔ اس میں کامیاب امتحان دہندگان کو ہی انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ انٹرویو میں مجموعی طور پر 2845 امیدوار شامل ہوئے تھے۔ منتخب امیدواروں میں سے یو پی ایس سی نے 241 امیدواروں کو آگے کی تصدیق تک روک کر رکھا ہے۔

Published: undefined

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2024 میں سرفہرست 10 امتحان دہندگان کے نام اس طرح ہیں:

  1. شکتی دوبے

  2. ہرشیتا گویل

  3. ڈونگرے ارچت پراگ

  4. شاہ مارگی چراغ

  5. آکاش گرگ

  6. کومّل پونیا

  7. آیوشی بنسل

  8. راج کرشن جھا

  9. آدتیہ وکرم اگروال

  10. مینک ترپاٹھی

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined