قومی خبریں

پی ایم مودی کے حلقہ میں ایم ایل سی کی دونوں سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ، بی جے پی کو جھٹکا

اتر پردیش قانون ساز کونسل کے وارانسی حلقہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کراری شکست دی ہے، ایس پی نے دونوں سیٹوں پر قبضہ کر لیا

وارانسی کی دونوں ایم ایل سی کی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ / تصویر آئی اے این ایس
وارانسی کی دونوں ایم ایل سی کی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ / تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز کونسل کے وارانسی حلقہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کراری شکست دی ہے۔ ایس پی نے دونوں سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان میں سے ایک پر بی جے پی اور دوسری پر اس کے حمایتی امیدوار گزشتہ دو بارسے کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

گریجوایت زمرے کے ایم ایل سی انتخابات میں ایس پی امیدوار آشوتوش سنہا نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کیدار ناتھ سنگھ کو شکست دی ہے۔ کیدار ناتھ سنگھ اس سیٹ پر دو مرتبہ فتحیاب رہے تھے اور آشوتوش سنہا نے ایک سخت مقابلے میں انہیں شکست دی۔ وارانسی کے سدھاگری باغ کے رہائشی آشوتوش سنہا نے گنتی کے آخری مرحلے میں 26535 ووٹ حاصل کیے جبکہ ضلع کے ساکیت نگر کالونی کے رہنے والے کیدار ناتھ سنگھ نے 22685 ووٹ حاصل کیے۔

Published: undefined

اس سے قبل جمعہ کے روز ٹیچر زمرے کی سیٹ پر لال بہار یادو نے آزاد امیدوار پرمود مشرا کو 936 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ بی جے پی کی حمایت یافہ امیدوار رخصت پزیر ایم ایل سی چیت نارائن سنگھ تیسرے مقام پر رہے۔ خیال رہے کہ یہ انتخابات بی جے پی کے لئے کافی اہم ہیں کیونکہ 100 ارکان پر مشتمل یوپی قانون ساز کونسل میں فی الحال بی جے پی کے محض 19 ارکان ہیں جبکہ سماجوادی پارٹی کے 52 ارکان ہیں۔

Published: undefined

سہارن-پور میرٹھ ڈویزن میں بی جے پی کامیاب

بی جے پی نے مغربی اتر پردیش اور میرٹھ ڈویژن کی قانون ساز کونسل کی اساتذہ اور گریجویٹ کی نشستوں پر پہلی بار کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ ہفتے کے روز اعلان کردہ انتخابی نتائج میں گریجویشن سیٹ کے بی جے پی امیدوار دنیش کمار گوئل نے سہارن پور کے رہائشی ہیم سنگھ پنڈیر ، سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے امیدوار اور موجودہ قانون ساز کونسل کے ممبر کو 27080 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی، سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے صدر اوم پرکاش شرما ، جو اساتذہ کی نشست پر 48 سال سے قانون ساز کونسل کے ممبر رہے، کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں بی جے پی کے امیدوار سری چند شرما نے 4540 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی قیادت کی حوصلہ بڑھانے والی فتح گریجویشن سیٹ پر بھی ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر اور وشو ہندو پریشد کے رہنما دنیش کمار گوئل نے جی حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined