قومی خبریں

اتراکھنڈ سے لکھیم پور روانہ ہو رہے ہریش راوت کا قافلہ دیکھ یو پی پولیس پریشان

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت، ریاستی صدر گنیش گودیال اور کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی کو یو پی پولیس نے کِچھا-یو پی بارڈر پر روک دیا ہے، ان لیڈروں کو پولیس بارڈر پار نہیں کرنے دے رہی۔

تصویر نوجیون
تصویر نوجیون 

اتر پردیش کے لکھیم پور میں ہوئے تشدد میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے لکھیم پور جا رہے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت، ریاستی صدر گنیش گودیال، کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی اور کارکنان کو یو پی پولیس نے کِچھا-یو پی بارڈر پر روک دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان لیڈروں کو پولیس بارڈر پار کرنے نہیں دے رہی ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس اور کافی تعداد میں گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف ہریش راوت کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ صبح رام نگر سے اتراکھنڈ کانگریس کا یہ قافلہ لکھیم پور کھیری کے لیے نکلا تھا۔ اتراکھنڈ کے رام نگر سے باز پور سے گردپور-رودرپور-کِچھا-بریلی ہوتے ہوئے اس قافلے کو لکھیم پور پہنچنا تھا۔ لیکن راستے میں ہی یو پی پولیس نے انھیں روک دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو ہریش راوت نے اس بات کی جانکاری دی تھی کہ ہزاروں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ وہ لکھیم پور کوچ کریں گے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس ترجمان ڈاکٹر پرتیما سنگھ نے بتایا تھا کہ ریاستی کانگریس کارکنان زرعی قوانین کو منسوخ کرنے، لکھیم پور کھیری میں ہوئے کسانوں کے قتل کے قصورواروں کی گرفتاری، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کی برخاستگی کے مطالبہ کو لے کر لکھیم پور روانہ ہوں گے۔ کانگریس ترجمان نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس کے تحت ریاست کے کانگریس کارکنان جمعرات کو منڈی میدان بازپور سے صبح 10 بجے غدرپور سے لکھیم پور کھیری جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined