قومی خبریں

یو پی: گھاگھرا ندی میں کشتی پلٹنے سے حادثہ، 18 افراد ڈوبے، چار خواتین لاپتہ

این ڈی آر ایف کی ٹیم اور غوطہ خور مل کر خواتین کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بحفاظت نکالے گئے لوگوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے اور جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سنت كبيرنگر: اترپردیش میں سنت كبيرنگر ضلع کے دھنگھٹا علاقے میں ہفتے کی صبح گھاگھرا ندی میں ڈونگی کشتی پلٹ جانے سے چار خواتین سمیت 18 لوگ ڈوب گئے۔ جن میں ڈوبنے والی خواتین لاپتہ ہیں جبکہ 14 افراد تیر كر باہر آ گئے۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST

پولس ذرائع نے بتایا کہ دھنگھٹا علاقے کے بالمپور اور چپرا مشرقی گاؤں کے 18 لوگ ڈونگی کشتی پر سوار ہو کر گھاگھرا ندی کے دو حصوں میں تقسیم ریتا میں بوئی گئی دھان کی فصل کی کٹائی کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران کشتی پلٹ گئی اور سبھی لوگ ڈوب گئے۔ 14 لوگوں کو بحفاظٹ باہر نکال لیا گیا جبکہ دو خواتین چپرا مشرقی اور دو بالمپور کی لاپتہ ہو گئیں۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ پر نوٹس لیا ہے اور انہوں نے افسران کو بچاؤ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی ایس ڈی ایم پرمود کمار، تحصیلدار وندیا پانڈے، ایس او رندھیر مشرا و دیگر افسران کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہو گئے۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST

تحصیلدار وندنا پانڈے نے بتایا کہ بالمپور کی مایا (28)، ریکھا (28) اور چپرا مشرقی کی روپا (27)، کویتا (18) لاپتہ ہو گئی ہیں جن کی تلاش میں مقامی غوطہ خور مصروف ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ رويش گپتا، ایس پی برجیش سنگھ، ایس ڈی ایم پرمود کمار، سی او، اے کے پانڈے، انسپکٹر رندھیر مشر وغیرہ موقع پر موجود ہیں۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST

این ڈی آر ایف کی ٹیم اور غوطہ خور مل کر خواتین کی تلاش میں مصروف ہیں۔ بحفاظت نکالے گئے لوگوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Oct 2019, 6:00 PM IST